پنجاب پولیس میں آوٹ آف ٹرن پروموشن واپس ہونے کا امکان

پنجاب پولیس میں آوٹ آف ٹرن پروموشن واپس ہونے کا امکان

  

لاہور(کر ائم رپو رٹر)پنجاب پولیس میں 10ہزار سے زائد آوٹ آف ٹرن پروموشن واپس ہونے کا امکان،ذرائع کے مطابق سپریم کورٹ کی جانب سے قائم کی جانے والی 4رکنی ریٹائرڈ اعلیٰ پولیس افسران پر مشتمل کمیٹی نے اپنی سفارشات مکمل کرکے سپریم کورٹ کو بھجوا دیں جس میں مختلف ممالک میں انعامیہ ترقیوں کے ریفرنس کوڈ کئے گئے اور آئندہ پولیس افسران و اہلکاروں کو مختلف گیلنٹری میڈلز دینے کی سفارش کی گئی  ذرائع کیمطابق چند سال قبل سپریم کورٹ کے حکم پر پنجاب پولیس  کے  انعامیہ ترقیاں لینے والے افسران و اہلکاروں سے انعامیہ ترقیاں واپس لی گئیں سابق آئی جی پنجاب مشتاق احمد سکھیرا نے سپریم کورٹ کے احکامات پر عملدرآمد کروائے ہوئے ڈی آئی جی سے ہیڈ کانسٹیبل رینک کے 10ہزار سے زائد افسران و اہلکاروں کی انعامیہ ترقیاں واپس لیں  انعامیہ ترقیاں واپس ہونے پر مذکورہ افسران و اہلکاروں نے سپریم کورٹ سے رجوع کیا اور نظر ثانی کی اپیلیں دائر کیں تھیں جس پر سپریم کورٹ کی جانب سے چار ریٹائرڈ اعلیٰ پولیس افسران پر مشتمل کمیٹی تشکیل دی گئی اور ان کو انعامیہ ترقیوں اور گیلنٹری کے مطلب کی وضاحت کرنے کا حکم دیا زرائع کا مزید کہنا ہے کہ انعامیہ ترقیوں کے حوالے سے نظر ثانی کی سپریم کورٹ میں دائر اپیل کی سماعت 14 ستمبر تک ملتوی کر دی 

مزید :

علاقائی -