پنجاب آج شہبازشریف کے بغیر لاوارث ہے،حنا پرویز بٹ
لاہور(نمائندہ خصوصی)مسلم لیگ(ن) کی رکن پنجاب اسمبلی حناپرویز بٹ نے کہا ہے کہ پنجاب آج شہبازشریف کے بغیر لاوارث ہے اور پاکستان نوازشریف کے بغیر لاوارث ہے۔چار سالوں میں مسلم لیگ(ن) کو کڑے احتساب کا سامنا کرنا پڑا ہے۔مسلم لیگ(ن) کی لیڈر شپ الحمداللہ عدلتوں سے سرخرو ہو رہی ہے۔کرپشن کرپشن کا ڈھنڈورا پیٹنے والوں نے 73سالہ ریکارڈ توڑ دیے ہیں۔
لیگی رکن اسمبلی کا مزید کہنا تھا نوازشریف نے پاکستان کی معیشت کو مستحکم کیا۔مسلم لیگ ن کے دور میں پاکستان کی معیشت 5.8فیصد پر تھی۔نالائق اعظم چار فیصد کے جھوٹے اعداد و شمار پیش کرکے خود کو بہت بڑا تیس مار خان سمجھ رہے ہیں۔عام آدمی آج ایک لاکھ 75کا مقروض ہوگیا ہے اور خوشامدی ترجمان خوشی کے شادیانے بجارہے ہیں۔کرپٹ مافیا کا سرغنہ عمران خان کرپشن کی نئی داستانیں رقم کررہے ہیں۔