مسلمان نبی کریم ؐکی ناموس کے لیے کٹ مرنے کو تیار ہیں،اصغر نورانی

مسلمان نبی کریم ؐکی ناموس کے لیے کٹ مرنے کو تیار ہیں،اصغر نورانی

  

 لاہور(نمائندہ خصوصی)تحریک دعوت حق پاکستان کے امیر علامہ محمد اصغر نورانی نے سیرت النبیؐ پر منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ مسلمان اپنے نبی کریم ؐکی ناموس کے لیے کٹ مرنے کو تیار ہی،تحفظ ناموس رسالت کے لیے سب کچھ قربان کرنے کو تیار ہیں، اسرائیلی اورفرانسیسی مصنوعات کا بائیکاٹ، احتجاج کا ایک حصہ ہے، لاہور میں  میلاد کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے علامہ محمد اصغر نورانی اور علامہ نعیم جاوید نوری سمیت دیگرنے کہا کہ اسلام کے نام پر بننے والے ملک کو سیکولر ریاست نہیں بننے دیا جا ئے گا۔

،اسلام تمام آسمانی مذاہب، انبیا اور آسمانی کتب کے احترام کا درس دیتا ہے۔ توہین ناموس رسالت? کرنے والے دراصل دنیا میں بین المذاہب تصادم چاہتے ہیں، آزادی اظہار رائے کا مطلب ہر گز دوسروں کے جذبات اور احساسات سے کھیلنا نہیں ہے، عالمی سطح پر انبیا، آسمانی کتب اور آسمانی مذاہب کی ناموس کے تحفظ کا قانون بنائے۔ پاکستان میں ناموس رسالت? کے تحفظ کے قانون کا غلط استعمال بہت حد تک ختم ہوا ہے۔ اسلام جبر کی بنیاد پر کسی کو مسلمان بنانے کی اجازت نہیں دی

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -