موبائل فون سیکٹرپر ڈیوٹی کی شرح کم  کی جائے،ملک خالد اقبال

موبائل فون سیکٹرپر ڈیوٹی کی شرح کم  کی جائے،ملک خالد اقبال

  

لاہور(سٹی رپورٹر) چیئرمین ہول سیل موبائل فون سٹینڈنگ کمیٹی برائے لاہور چیمبر ملک خالد اقبال نے نئے مالی سال کے بجٹ میں حکومت سے موبائل فون ٹریڈنگ سیکٹر پر ڈیوٹیز کی شرح کو کم کرنے اور نئے ٹیکس نہ لگانے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ مہنگائی کے بدترین حالات میں کاروباری مراکز بحران زدہ صورت حال سے دوچار ہیں۔ کاروبار زندگی کو درپیش دشواریوں کے خاتمے کیلئے حکومت بجٹ میں ریلیف اور سبسڈیز کا اعلان کرے۔

  نامساعد اور مشکل ترین معاشی حالات میں موبائل فون ٹریڈنگ سیکٹر پر بھاری ٹیکسوں کے اطلاق میں کمی لائی جائے۔ موبائل فون ہول سیلر کو بجٹ میں ریلیف دیتے ہوئے ڈیوٹیز کے ہیوی ٹیرف میں نرمی دی جائے ۔ حکومت ملکی کاروباری حالات کو سازگار اور مستحکم سمت لانے کیلئے بزنس کمیونٹی کے مسائل کا سدباب کرے۔ ہول سیل موبائل فون سٹیندنگ کمیٹی برائے لاہور چیمبر صوبائی اور وفاقی حکومت سے بجٹ میں ٹیکسوں میں چھوٹ دینے کیلئے اپنی تجاویز اور رائے موثر پلیٹ فارمز تک پہنچائے گی۔ موبائل فون ہول سیل ٹریڈنگ سے جڑے سیکٹر کے مسائل اور بزنس کمیونٹی کے اس اہم ترین شعبے پر استحصالی ٹیکسوں کا اضافی بوجھ ہرگز قابل برداشت نہیں ہے۔ موبائل فون ہول سیلر مہنگائی اور بندش زدہ حالات میں لاک ڈاون اور پابندیوں کے باعث ٹیکسوں کے  دیوہیکل کو اٹھانے کی سکت نہیں رکھتے۔ حکومت بجٹ میں موبائل فون ہول سیلر کیلئے سبسڈی اور ٹیکس ڈیوٹیز کی شرح میں کمی کرنے کا اعلان کرے۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -