معیشت کی مضبوطی کیلئے تاجروں کے مسائل حل کئے جائیں،ملک زمان

معیشت کی مضبوطی کیلئے تاجروں کے مسائل حل کئے جائیں،ملک زمان

  

لاہور(سٹی رپورٹر) اعظم کلاتھ مارکیٹ لاہور اینڈ کراچی بلاک کے صدر ملک زمان نصیب کی زیر صدارت تاجر رہنماوں کے مشاورتی اجلاس کا انعقاد ہوا۔ تاجر رہنماوں خواجہ اعجاز احمد، امتیاز خان، میاں امداد حسین گوشی، حاجی عامر، قیصر بٹ، شیخ عارف، اکرام کلو، چاچو امجد سیون اپ اور اشفاق عرف شاکی نے مشاورتی اجلاس میں خصوصی طور پر  شرکت کرتے ہوئے اجلاس میں تاجروں کے مسائل دکانداروں کی مشکلات ٹریفک کی بے ہنگم صورت حال پر تبادلہ خیال کیا۔ صدر اعظم کلاتھ مارکیٹ لاہور اینڈ کراچی بلاک ملک زمان نصیب نے کہا تاجر کمیونٹی کی کاروباری سرگرمیوں میں تیزی، ملکی زرمبادلہ کے ذخائر میں بڑھوتری لے کر آئے گی۔ تاجروں دکانداروں کے مسائل کو حل کیا جائے ۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -