کورونا ویکسی نیشن آگاہی مہم میں آسٹریلوی کھلاڑی بھی میدان میں 

  کورونا ویکسی نیشن آگاہی مہم میں آسٹریلوی کھلاڑی بھی میدان میں 

  

لاہور (جنرل رپورٹر)لاہور سے کروونا کے خاتمے اور ویکسی نیشن کی آگاہی مہم میں آسٹریلوی کھلاڑی بھی میدان میں آگے۔ انہوں نے ضلعی انتظامیہ لاہور کی آگاہی مہم میں شامل ہونے کے لیے اپنا پیغام زندہ دلان لاہور کو دیا۔ ضلعی انتظامیہ لاہور کی آگاہی مہم میں بن ڈنگ، جیمز فیکنر، جیو برنز نے حصہ لیا۔بن ڈنگیا فیکنر نے کہا کہ ضلعی انتظامیہ لاہور دن رات لوگوں کو مفت ویکسی نیشن کے لیے کام کررہی ہے۔

  بن ڈنگیا نے کہا کہ عوام مفت ویکسینیشن کروا کر لاہور کو کروونا فری کریں۔ جیمز نے کہا کہ آئیں لوگوں کو کورونا ویکسینیشن کروانے کی آگاہی وشعور دیں۔ جیو برنز نے کہا کہ لاہور کے شہریوں کو چھ ماہ میں کورونا ویکسینیشن کرنے کا ٹارگٹ رکھا گیا ہے۔ 

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -