تبدیلی سرکار کے بجٹ سے بہت کچھ عیاں ہو گا،الطاف شاہد

  تبدیلی سرکار کے بجٹ سے بہت کچھ عیاں ہو گا،الطاف شاہد

  

 لاہور(پ ر) پاک سرزمین پارٹی برطانیہ کے صدرچوہدری محمد الطاف شاہد نے کہا ہے کہ تبدیلی سرکار کے بجٹ سے بہت کچھ عیاں ہو گا،معاشی ترجیحات بھی واضح ہوجائیں گی۔بجٹ میں شہرقائدؒ کی محرومیوں کامداوا کرنے کی اشد ضرورت ہے۔ حکومت مہنگائی کے تناسب سے تنخواہ داروں اورپنشنرز کو ریلیف کی فراہمی یقینی بنائے۔وفاق کو ٹریڈ فرینڈلی بجٹ بناناہوگا،کورونا وبا سے کاروباری طبقات کو شدیدمالی نقصان برداشت کرنا پڑا ؔ

لہٰذاء حکمران بجٹ تیار کرتے وقت ان کے نقصانات سمیت ان کی ضروریات کو بھی پیش نظررکھیں۔اپنے ایک بیان میں چوہدری محمد الطاف شاہد نے مزید کہا کہ اگر وفاقی بجٹ کے باوجود مہنگائی کازورنہ ٹوٹا تویہ قومی المیہ ہوگا۔دعا ہے عوام کی بجٹ سے توقعات پوری ہوں اوران کے آنگن میں بھی خوشحالی کاچانداترے۔انہوں نے کہا کہ حکمران یاد رکھیں 11جون کوپیش ہونیوالے وفاقی بجٹ میں عام آدمی پرمزید معاشی بوجھ ڈالنا ناقابل برداشت ہوگا۔ورلڈبنک اورآئی ایم ایف پرانحصار کرنے کی بجائے قومی وسائل میں بہتری کیلئے معاشی واقتصادی شعبہ جات میں دوررس اصلاحات کرناہوں گی۔انہوں نے کہا کہ پاکستا ن میں سیاحت کے فروغ سے قومی معیشت کوتازہ آکسیجن ملے گی اورمقامی سطح پرہم وطنوں کیلئے ان کی دہلیز پرباعزت روزگار دستیاب ہوں گے جبکہ ہمارے ہنرمندافراد کی ہینڈمیڈ مصنوعات کی تجارت کو بھی خاطرخواہ فروغ ملے گا۔پی ایس پی کے مرکزی چیئرمین سیّد مصطفی کمال وفاقی بجٹ میں عام آدمی کااستحصال برداشت اوراس ظلم پرخاموش نہیں رہیں گے۔

 جس کے تحت خوراک کا معیار ہر صورت میں یقینی بنایا جا سکے گا۔مشیر وزیراعلیٰ برائے سیاحت آصف محمود نے اس عزم کا اظہار کیا کہ محکمہ سیاحت سیاحوں کو حفظان صحت کے اصولوں کے مطابق فوڈ کی فراہمی کے لئے بھرپور کردار ادا کرے گا۔ انہوں نے کہا کہ سیاحتی مقامات پر ہوٹلز اور ریستورانوں کو ہر صورت میں معیار قائم کرنا پڑے گا۔ کھانے کی تیاری کے دوران کچن میں صفائی کے ماحول کو یقینی بنایا جائے۔ کھانا فراہم کرنے والے تیاری کے دوران قواعد و ضوابط کا مکمل خیال رکھیں۔ کھانے پینے کی معیاری سہولیات سے سیاحت کو فروغ دینے میں مدد ملے گی۔ چیئرمین پنجاب فوڈ اتھارٹی عمر تنویر بٹ نے کہا کہ پی ایف اے سیاحتی مقامات پر اشیائے خوردنی کا معیار یقینی بنائے گی۔ اشیائے خوردنی کا معیار بہتر رکھنے کیلئے ماڈل فوڈ سٹالز قائم کئے جائیں گے۔ سیکرٹری ٹورازم کی ڈپٹی کنٹرولر کو ایم او یو کا مسودہ جلد تیار کرنے کی ہدایت کی۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -