صفائی مہم،سی ای او ایل ڈبلیو ایم سی کے شہر میں سرپرائز وزٹ

  صفائی مہم،سی ای او ایل ڈبلیو ایم سی کے شہر میں سرپرائز وزٹ

  

لاہور (جنرل رپورٹر) لاہور ویسٹ مینجمنٹ کمپنی حکومت پنجاب کی ہدایات پر جاری ہفتہ صفائی مہم کے پیش نظر پوری طرح متحرک ہے اس سلسلے میں سی ای او ایل ڈبلیو ایم سی نے شہر میں صفائی کی صورت حال کی چیکنگ کے لیے شہر کے علاقوں کا سرپرائز وزٹ کیا۔ترجمان نے عملے کی کارکرگی کا بغور جائزہ لیا۔

  ایل ڈبلیو ایم سی کے مطابق سی ای او لاہور ویسٹ مینجمنٹ کمپنی عمران علی سلطان نے گڑھی شاہو، ریلوے اسٹیشن، نولکھا بازار، اک موریا پل،شیرانوالہ، بادامی باغ، آؤٹ فال روڈ، داتا دربار، بھاٹی اور شاہ عالم مارکیٹ سمیت بیشتر علاقوں کا دورہ کیا۔ہفتہ صفائی مہم کے حوالے سے جاری آپریشن کو ہنگامی بنیادوں پر کامیاب بنانے کے لیے احکامات جاری کیے۔ ہفتہ صفائی مہم کے علاوہ بھی شہر کو زیرو ویسٹ کرنے کے تمام اقدامات کیے جا رہے ہیں جبکہ مہم کو کامیاب بنانے کے لیے شہر کے ان علاقوں میں بھی صفائی آپریشن کیا جا رہا ہے جو ایل ڈبلیو ایم سی کے دائرہ کار میں نہیں۔ورکرز کی حوصلہ افزائی کے لیے تسلی بخش کام کرنے پر موقع پر موجود ورکرز میں انعامی رقم تقسیم کی گئی۔سی ای او  ایل دبلیو ایم سی نے آؤٹ فال ورکشاپ پر کنٹینرز کی تیاری اور گاڑیوں کے نئے ٹائرز کی کھیپ کا جائزہ بھی لیا گاڑیوں کے جلد از جلد نئے ٹائرز لگا کر فیلڈ میں بھیجنے کی ہدایات بھی کی۔ سی ای او ایل ڈبلیو ایم سی عمران علی سلطان کا  اس موقع پرکہنا تھا کہ ایل ڈبلیو ایم سی وسائل کی کمی کے باوجود اس مہم کو کامیاب بنانے کے لیے متحرک ہے ہفتہ صفائی مہم کے تحت شہر کو پنجاب بھر میں سب سے صاف ستھر ا شہر بنائیں گے۔ ایل ڈبلیو ایم سی ورکرز کا جوش و جذبے سے مہم پر کام کرنا قابل ستائش ہے۔جلد از جلداہلیان لاہور کی صفا ئی سے متعلقہ تمام شکایات کا ازالہ کیا جائے گاعوام سے گزارش ہے کہ کوڑا سڑکوں اور خالی پلاٹس میں پھینکنے کی بجائے کنٹینرز میں ڈالیں۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -