ہارے ہوئے امیدواروں کو فنڈز دینا کرپشن ہے،اشر ف بھٹی
لاہور(نمائندہ خصوصی) پیپلز پارٹی لاہور کے سنیئر نائب صدر محمد اشرف بھٹی نے کہا ہے کہ عمران خان نیازی نے اعلان کیا تھا کہ وہ اپنے ارکان اسمبلی کو ترقیاتی فنڈز نہیں دیں گے مگر اب انہوں نے نہ صرف ارکان اسمبلی بلکہ اپنے ہارے ہوئے ارکان اسمبلی کو بھی اربوں کے فنڈز دئیے جو اچھی بات نہیں ہے یہ بھی کرپشن کی ایک کڑی ہے۔انہوں نے کہا کہ اس وقت ملک کے اندر بدترین کرپشن کا دور دورا ہے عوام دو وقت کی روٹی کو بھی ترس گئے ہیں ؔ
بنیادی اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں روزانہ کی بنیاد پر اضافہ حکومت کی ناکامی،نااہلی اور نالائقی کا منہ بولتاثبوت ہے عمران حکومت نے اپوزیشن جماعتوں کیخلاف سیاسی انتقامی کارروائیوں کے علاوہ کوئی اور کام نہیں کیا جبکہ اس وقت مہنگائی آسمان سے باتیں کررہی ہے عوام اور سرکاری ملازمین سڑکوں پر احتجاج کر رہے ہیں خود حکومت شوگر مافیا کے ہاتھوں یرغمال بن کر رہ گئی ہے۔ حکمرانوں کی ناقص معاشی اقتصادی پالیسیوں کی وجہ سے حکمران طبقہ ملک وقوم کیلئے زہر قاتل بن چکا ہے۔