لیڈی ولنگڈن ہسپتال میں بستروں کی تعدا د میں اضافہ کریں گے،یاسمین راشد
لاہور(جنرل رپورٹر)وزیر صحت پنجاب ڈاکٹریاسمین راشدنے مریضوں کی آسانی کیلئے لیڈی ولنگڈن ہسپتال کی صلاحیت بڑھانے کا حکم دے دیاہے۔ڈاکٹریاسمین راشدنے یہ احکامات لیڈی ولنگڈن ہسپتال کے تفصیلی دورہ کے دوران کارکردگی کا جائزہ لیتے ہوئے جاری کئے۔اس موقع پر ایڈیشنل سیکرٹری محکمہ سپیشلائز ہیلتھ کئیر اینڈ میڈیکل ایجوکیشن ڈاکٹرآصف طفیل،وائس چانسلر کنگ ایڈورڈ میڈیکل یونیورسٹی پرو فیسر ڈاکٹر خالدمسعودگوندل،ایم ایس اور فیکلٹی ممبران موجود تھے۔وائس چانسلرکنگ ایڈورڈ میڈیکل یونیورسٹی پروفیسر ڈاکٹر خالدمسعودگوندل نے وزیر صحت ڈاکٹر یاسمین راشدکو لیڈی ولنگڈن ہسپتال میں مریضوں کیلئے طبی سہولیات بارے بریفنگ دی۔ صوبائی وزیر صحت ڈاکٹریاسمین راشدنے کہاکہ لیڈی ولنگڈن ہسپتال میں بستروں کی تعداد کو بڑھایا جا رہا ہے۔لیڈی ولنگڈن ہسپتال میں آنے والے مریضوں کو علاج کی شاندارسہولیات کی فراہمی کو یقینی بنائیں گے، ہسپتال کا ماسٹرپلان بنایاجائے گا۔