بجٹ 2021 2022  تاجر کمیونٹی کیلئے اہم معاشی سنگ میل کا حامل ہے،تاجر

بجٹ 2021 2022  تاجر کمیونٹی کیلئے اہم معاشی سنگ میل کا حامل ہے،تاجر

  

لاہور(سٹی رپورٹر)  بجٹ 2021 2022 ملکی و بین الاقوامی اعتبار سے پاکستان کی تاجر کمیونٹی کیلئے اہم ترین معاشی سنگ میل کی حیثیت کا حامل ہے۔ حکومت کی سبسڈیز اور ریلیف بزنس سیکٹر کو ترقی کی شاہراہ پر ڈال سکتے ہیں۔ اجتماعی قومی و ملکی خوشحالی میں تاجر کمیونٹی کے سازگار حالات بازاروں مارکیٹوں میں خریدو فروخت تجارت نقل و حمل فعال کاروباری سرگرمیوں سے ہی قومیں ترقی یافتہ حالات میں داخل ہوتی ہیں  ان خیالات کا اظہار تاجر رہنماحاجی فدا حسین، صدر گل محمد مرزا، پیٹرن انچیف جاسم ڈار، چیف آرگنائزر شیخ شبیر ، ناصر علی، غلام ربانی خان، سراج خان، خواجہ راحت، ارشد جہاں بھٹی نے اپنے ایک مشترکہ بیان میں کیا۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -