ستارہ و ہلال فاؤنڈیشن کے ڈاکومنٹر ی مقابلوں کی تقریب تقسیم انعامات

ستارہ و ہلال فاؤنڈیشن کے ڈاکومنٹر ی مقابلوں کی تقریب تقسیم انعامات

  

 لاہور (پ ر)  ستارہ و ہلال فاؤنڈیشن کی جانب سے 23مارچ کو فلم اورڈاکو منٹری کے مقابلوں کا انعقاد کیا گیا تھا جس کا موضوع میرا ملک میرا فخر تھا۔ مقابلے کے لئے ملک بھر سے 40 سے زائد بچوں کی طرف سے فلمیں اور دستاویزی فلمیں جمع کرائی گئی تھیں جس میں پہلی پوزیشن پنجاب یو نیورسٹی سے عاکاف ایاز، فیصل ایاز  اور ایبٹ آباد یو نیورسٹی سے قاضی خرم نے، دوسری پوزیشن اسلام آباد نمل یو نیورسٹی سے علیزہ اشفاق اور راجہ فرقلیت محمود اور تیسری پوزیشن کراکرم انٹر نیشنل یو نیورسٹی گلگت سے حافظ علی اور یو ایم ٹی سے احسن منھاج نے حاصل کی۔بانی ستارہ حلال فا ؤ نڈیشن ابراہیم حسن مراد کی سربراہی میں تقسیم انعامات کی تقریب کا انعقاد ہوا۔

جس میں انہوں نے شرکاء کو خوش آمدید کہا اور مقابلے کے پہلے تین پوزیشن ہولڈرز میں نقد انعامات تقسیم کرتے ہوئے انہیں فاؤنڈیشن کا سفیر بھی بنایا۔ انکا کہنا تھا کہ   اس مقابلے کا مقصد نوجوانوں میں محب الوطنی کے جذبے کو اجاگر کرنا اور 23 مارچ کے حوالے سے ان میں آگاہی پیدا کرناتھا۔ انہوں نے مزید بتایا کہ یہ آزاد ملک ہمیں بہت جدو جہد او ر قربانیوں کے بعد نصیب ہوا ہے لہذاہمیں اپنے ملک کو ترجیح دینی چاہیئے۔ ابراہیم حسن مراد نے خیالات کا اظہار کرتے بتایا کہ ستارہ وحلال فا ؤ نڈیشن ایک غیر سیاسی، غیر منافہ بخش تنظیم ہے جو ملک کے ہونہار نوجوان میں حب الوطنی کا جذبہ سرشار کرکے ان کی صلاحیتوں کو برائے کار لا کر پاکستان کی فلاح و بہبود اور خوشحالی کیلیئے ہمہ وقت کوشاں رہتی ہے۔ ابراہیم مراد نے طلباء کو اپنے پیغام میں کہا کہ وہ اپنی خودی کو پہچانیں اور تعلیم کے میدان میں اپنا لوہا منوائیں کیونکہ قائد ملت کا قول ہے کہ زمین پر ایسی کوئی طاقت نہیں ہے جو پاکستان کو ختم کر سکے لہذٰا ہماری نوجواں نسل محنت اورلگن سے علم کے فروغ میں اپنا بھرپور کردار ادا کریں تاکہ ہمارہ مستقبل روشن ہو سکے۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -