حکومت ضلعی سطح پرآرتھوپیڈک سنٹر قائم کرے،پی ایم اے
لاہور (جنرل رپورٹر) پاکستان میڈیکل ایسوسی ایشن لاہور کے زیر اہتمامWrold Club Foot کے دن کے موقع پر سیمینار کا انعقادپی ایم اے ہاؤس میں کیا گیا جس کی صدارت پروفیسر ڈاکٹر اشرف نظامی نے کی۔سیمینار میں وفیسر ڈاکٹر ملک شاہد شوکت، ڈاکٹر اظہار احمد چوہدری،پروفیسر ڈاکٹر تنویر انور،پروفیسر خالد محمود خان، ڈاکٹرارم شہزادی، ڈاکٹر واجد علی، ڈاکٹر بشریٰ حق،ڈاکٹر احمد نعیم،ڈاکٹر رانا سہیل، ڈاکٹر ریاض ذوالقرنین اسلم،ڈاکٹر علیم نوازنے شرکت کی۔ پروفیسر ڈاکٹر اشرف نظامی نے کہا ضلعی سطح پر آرتھو پیڈک انسٹی ٹیوٹ اور بحالی معذور اں سنٹرز کا قیام عمل میں لا ئے۔