سیکرٹری ٹورازم نے سیاحتی منصوبو ں کے دوروں کا آغاز کر دیا

سیکرٹری ٹورازم نے سیاحتی منصوبو ں کے دوروں کا آغاز کر دیا

  

لاہور(لیڈی رپورٹر)سیکرٹری ٹورازم اینڈ آرکیالوجی پنجاب کیپٹن (ر) مشتاق احمد نے سیاحتی منصوبوں کا جائزہ لینے کے لئے دورے شروع کر دیے۔ سیکرٹری ٹورازم نے راولپنڈی کے قریب تاریخی ’واہ گارڈنز‘ کا دورہ کیا اور مغلیہ دور کے خوبصورت باغات کے مختلف حصوں کا جائزہ لیا۔ رکن صوبائی اسمبلی ملک تیمور سیکرٹری ٹورازم کے ہمراہ تھے۔’واہ گارڈنز‘ کے انچارج نے صوبائی سیکرٹری کو تاریخی باغ کی بحالی کے منصوبے پر بریفنگ دی۔سیکرٹری ٹورازم نے ہدایت کی کہ باغ کے مختلف حصوں میں ٹھنڈے پانی کی فراہمی یقینی بنائی جائے۔ انہوں نے بتایا کہ ایک جامع پروگرام کے تحت تمام سیاحتی مقامات پر صاف ستھرے واش رومز کی سہولت بھی فراہم کی جا رہی ہے۔

۔ انہوں نے واہ گارڈنز کی بحالی کے کام پر اطمینان کا اظہار کیا اور کہا کہ واہ باغ مقامی آبادی کے لئے تفریح کا بڑا ذریعہ ہے، یہاں ہر ممکن سہولت فراہم کی جائے گی۔ کیپٹن (ر) مشتاق احمد نے شہریوں سے ایپل کی کہ وہ تاریخی باغ کے حسن کا خیال رکھیں اور گندگی ڈالنے یا توڑ پھوڑ سے گریز کریں۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -