طبی سہولیات کی فراہمی معاشرے کے ہر فرد کا حق ہے،نعمت اللہ خان

  طبی سہولیات کی فراہمی معاشرے کے ہر فرد کا حق ہے،نعمت اللہ خان

  

لاہور(پ ر) الخدمت فاؤنڈیشن پاکستان کے نعمت اللہ خان اسپتال مٹھی کے ہیلتھ مینجمنٹ بورڈ کے سالانہ اجلاس کی صدارت الخدمت ہیلتھ فاؤنڈیشن کے چیئرمین پروفیسرڈاکٹر حفیظ الرحمن نے کی۔ اجلاس میں الخدمت فاؤنڈیشن تھرپارکر چیپٹر کے سربراہ اور الخدمت ہیلتھ فاؤنڈیشن کے منیجنگ ڈائریکٹر سفیان احمد خان اور دیگر بھی موجود تھے۔اجلاس میں اسپتال میں جاری ترقیاتی کاموں کا جائزہ لیا گیااور سال 2021-22کے لیے منصوبہ بندی اور بجٹ سازی کا تعین کیا گیا۔اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹر حفیظ الرحمن نے کہا کہ صحت عامہ کی سہولیات کی فراہمی معاشرے کے ہر فرد کا بنیادی حق ہے۔انہوں نے کہا کہ الخدمت کے شعبہ صحت کے تحت ملک بھر میں سالانہ7.4 ملین لوگ مستفید ہورہے ہیں۔ الخدمت فاؤنڈیشن دیگر سماجی خدمات کی طرح صحت عامہ کے شعبے میں بھی ترجیحی بنیادوں پر اقدامات کررہی ہے۔ ہمارا مقصد ملک کے شہری علاقوں کے ساتھ ساتھ دور درازپسماندہ علاقوں میں بھی عوام الناس تک صحت عامہ کی بنیادی سہولیات بہم پہنچاناہے۔

س وقت ملک بھر میں الخدمت کے شعبہ صحت کے تحت40ہسپتال 53 میڈیکل سنٹرز،121 کلیکشن سینٹرز،40 فارمیسیز، 5 بلڈ بینک اینڈتھیلیسیمیاسینٹرز،153کلینکس اور 288ایمبولینسز خدمات سرانجام دے رہی ہیں۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -