پیپلز پارٹی عہدیدار،کارکنوں سے رابطے تیزکریں، اسلم گل

پیپلز پارٹی عہدیدار،کارکنوں سے رابطے تیزکریں، اسلم گل

  

لاہور(نمائندہ خصوصی)پیپلز پارٹی وسطی پنجاب کے سینئر نائب صدر چودھری اسلم گل نے کہا ہے کہ ملک میں تیزی سے بدلتی سیاسی صورتحال کو مد نظر رکھتے ہوئے تنظیمی عہدیدار پارٹی کارکنوں سے قریبی رابطوں میں اضافہ کریں تاکہ آئندہ بلدیاتی انتخابات میں سرگرم اور مخلص کارکنوں کو آگے لایا جا سکے۔لاہور کے صوبائی سیکرٹریٹ میں پیپلز پارٹی ڈسٹرکٹ 3کے صدر عاطف چودھری،اظفر مرزا،زونل صدر پی پی 166صداقت شیروانی,عمر ایاز اور دیگر پر مشتمل وفد سے ملاقات  کے دوران انہوں نے کیا کہ موجودہ حکومت نے ملک میں سیاسی اور معاشی انتشار پیدا کر دیا ہے۔

،مہنگائی اور بیروزگاری کی شرح میں ہر روز اضافہ ہو رہا ہے مگر حکومت جعلی اعشارئیے دکھا کر عوام کو دھوکہ دیا جا رہا ہے۔

 ، عام آدمی کی آمدنی مسلسل کم اور مہنگائی میں اضافہ ہورہا ہے، پرانی مردم شماری کے زریعے ترقی کے دعوے کیے جا رہے ہیں۔اس وقت ہمسائیہ ممالک کی نسبت پاکستان میں زیادہ ہو مہنگائی ہے،بجٹ میں عوام کو ریلیف نہ ملا تو پیپلز پارٹی محروم طبقات کا اسمبلیوں کے اندر اور باہر بھر پور دفاع کریگی۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -