سوئی گیس ٹا سک فورس کی کار روائیاں،2 بائی پاس پکڑ لئے

 سوئی گیس ٹا سک فورس کی کار روائیاں،2 بائی پاس پکڑ لئے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(خبرنگار)سوئی ناردرن گیس کی ہیڈ آفس کی اسپیشل  یو ایف جی ٹا سک فورس نے پشاور اور مردان ریجن میں کامیاب کاروائیوں کا سلسلہ جاری رکھتے ہوئے کندھا ر  گاؤں نوشہرہ  میں ڈائر یکٹ بائی پا س پکڑ لیا۔ کارروائی کے دوران  2انچ ڈایا  مین سپلائی کے ذریعے ڈائر یکٹ بائی پاس میں سے 30 گھروں کو غیر قانونی طور پر گیس دی جارہی تھی۔ دوسری کاروائی کے دوران 9 ڈائر یکٹ چوری کے کیس پکڑے جن سے20 سے زیادہ گھروں کو  غیر قانونی طور پر گیس فراہم کی جاری تھی ۔ تمام ڈائریکٹ بائی پاس لا ئنوں کا خا تمہ کر کے پائپ لائن کو موقع پر ہی ٹھیک کردیا گیا۔