پی ٹی سی ایل اور نیشنل یونیورسٹی آف کمپیوٹر سائنسز کا معاہدہ

  پی ٹی سی ایل اور نیشنل یونیورسٹی آف کمپیوٹر سائنسز کا معاہدہ

  

اسلام آباد(پ ر)پاکستان ٹیلی کمیونیکشن کمپنی لمیٹڈ (پی ٹی سی ایل) اورنیشنل یونیورسٹی آف کمپیوٹر اینڈ ایمرجِنگ سائنسز (NUCES)   نے طویل المدت تحقیق اور ترقیاتی سرگرمیوں کیلئے مفاہمت کی یادداشت پر دستخط کئے ہیں جس سے تعلیمی اداروں اور صنعت دونوں کو فائدہ پہنچے گا۔ ابتدائی طور پر دونوں ادارے مصنوعی ذہانت (Artificial Intelligence)  پر مبنی ایک ایسے سپیچ اینالیٹکس  (Speech Analytics)  کی تیاری پر کام کررہے ہیں جس کے تحت جدید ترین ریسرچ اور ٹیکنالوجی کا استعمال کرکے صارفین کے تجربے اور سروسز کے معیار کو بہتر بنانے کے لئے ریکارڈ شدہ کالز کا خود کار طریقے سے تجزیہ کیا جائے گا۔دستخطی تقریب میں مقیم الحق، چیف کمرشل ا ور گروپ سٹریٹجی آفیسر، پی ٹی سی ایل گروپ اور ڈاکٹر محمد ایوب علوی، ریکٹر،  نیشنل یونیورسٹی آف کمپیوٹر اینڈ ایمرجنگ سائنسز  (NUCES)   کے علاوہ دونوں اداروں کے سینئر حکام نے بھی شرکت کی۔ سپیچ اینالیٹکس  (Speech Analytics)  ڈیش بورڈز کا یہ جدید ترین نظام متعین کردہ کال کوالٹی میٹرکس کی بنیاد پر نہ صرف صارفین کے جذبات اور کالز کا تجزیہ کرے گا بلکہ ایسی کالز کی نشاندہی بھی کرسکے گا جس میں کسٹمر سروسز کے معیار کو ملوظ خاطر نہ رکھا گیاہو۔ اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے مقیم الحق، چیف کمرشل ا ور گروپ سٹریٹجی آفیسر، پی ٹی سی ایل گروپ نے کہا”ہمیں نیشنل یونیورسٹی آف کمپیوٹر اینڈ ایمرجنگ سائنسز (NUCES)     کے ساتھ اشتراک پر خوشی ہے کیونکہ اس شراکت داری سے بہتر کسٹمر سروسز کیلئے جدید ترین تکنیک اور سلوشز تلاش کئے جائیں گے۔ 

اس تحقیق کو بروئے کار لاکرپاکستان میں ٹیلی کام کی صنعت کو درپیش متعدد ایک ہی نوعیت کے مسائل کو حل کیا جاسکے گا۔کسٹمر کیئر اینڈ کانٹیکٹ سینٹر (Contact Center)   ڈومین میں وسیع تر ایپلی کیشنز کے ساتھ یہ اردو زبان کا ایک انوکھا ترقیاتی اقدام ہے جو اس صنعت پر مثبت اثر ڈالے گا۔“اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے  ڈاکٹر محمد ایوب علوی، ریکٹر، نیشنل یونیورسٹی آف کمپیوٹر اینڈ ایمرجنگ سائنسز  (NUCES)   نے کہا”ہم پی ٹی سی ایل کے ساتھ اشتراک پرخوش ہیں۔ پی ٹی سی ایل نے جدید ترین متحرک طریقہ کار اور خودکار نظام کے حوالے سے قائدانہ کردار ادا کیا ہے۔ جدیدطریقہ کار     (Avant Methodology)کی تیاری سے پی ٹی سی ایل کی کسٹمر کیئر کوالٹی اشورنس ٹیم بڑی افرادی قوت اورطویل وقت صرف کئے بغیر کانٹیکٹ سینٹر   (Contact Center)  کے ساتھ صارفین کی لاتعداد ریکارڈ شدہ بات چیت کا جائزہ لے پائے گی۔ کارپوریٹ اور تعلیمی ادارے کے درمیان اس طرح کا اشتراک دوطرفہ مفاد میں خلا کو پُر کرنے اور طویل المدت ریسرچ اینڈڈیویلپمنٹ(R&D)   شراکت داری کے قیام میں اہم کردار ادا کرتا ہے۔“Artificial intelligence (AI)، Machine Language    (ML)    اور      Natural Language Processing  (NLP) کی حالیہ پیش رفتوں نے محققین کو ایسے سسٹم تیار کرنے میں مدد فراہم کی ہے جولینگویج کنسٹرکٹس کا تجزیہ کرسکتے ہیں اور انسانی سطح کی درستگی کے قریب ہوسکتے ہیں۔ اس طرح کی ٹیکنالوجی کا استعمال کرتے ہوئے، پی ٹی سی ایل اپنے صارفین کو بہترخدمات کی فراہمی کے لئے جدید طریقہ کار اپنائے ہوئے ہے۔

مزید :

کامرس -