جدید مینوفیکچرنگ کیلئے دوسری شفٹ کے آپریشنز شروع،ماسٹر چنگان موٹرز 

جدید مینوفیکچرنگ کیلئے دوسری شفٹ کے آپریشنز شروع،ماسٹر چنگان موٹرز 

  

لاہور(پ ر)ماسٹر چنگان موٹرز نے اپنے جدید ترین مینوفیکچرنگ اور اسمبلنگ فیسلٹی میں 20 مئی 2021ء سے دوسری شفٹ کے آپریشنز کا آغاز کر دیا ہے۔ جیسے جیسے کام جاری ہے ”اسٹیٹس کو ختم کرتے ہوئے“ کمپنی پاکستان میں آٹو موبائل صنعت میں انقلاب برپا کر رہی ہے۔ اگرچہ ڈبل شفٹ آپریشن ہمیشہ کمپنی کا اصل منصوبہ رہا ہے تاہم یہ دیکھا جا سکتا ہے کہ اسے بعض وجوہات کی بناء پر متوقع وقت سے بہت پہلے شروع کیا گیا ہے۔ ماسٹر چنگان موٹرز نے آر ڈی اے ہولڈرز کیلئے الگ کوٹہ مختص کرتے ہوئے حکومت کے آر ڈی اے پروگرام کے بارے میں بینکوں کے ساتھ کام کا بھی آغاز کیا ہے۔ جب معیشت کی ترقی اور حکومتی اقدامات میں تعاون کی بات کی جائے تو کمپنی ہمیشہ آن بورڈ رہی ہے۔ اپنے منصوبے سے پہلے دوسری شفٹ کے آغاز سے کمپنی ایک ماہ کے اندر آر ڈی اے صارفین کو گاڑیوں کی فراہمی کے لئے تیار ہے۔ کمپنی ہر صارف کے ساتھ یکساں سلوک اور اپنے عہد کے مطابق اپنی مصنوعات فراہم کرنے کے لئے پرعزم ہے۔ پاکستان میں چنگان گاڑیوں کیلئے زبردست رسپانس دیکھتے ہوئے کمپنی نے اپنی صلاحیت بڑھانے کیلئے سرمایہ کاری کی اور کامیابی کے ساتھ ڈبل شفٹ پروڈکشن کا آغاز کیا۔ ڈبل شفٹ منصوبے سے نہ صرف طلب کو پورا کرنے کے لئے کام کا بوجھ تقسیم ہوا ہے بلکہ اس سے مارکیٹ کی طلب کو پورا کرنے کے لئے ہنر مند افرادی قوت کے ساتھ ساتھ انتظامی شعبہ میں ایک ہزار روزگار کے نئے مواقع بھی پیدا ہوئے۔

 اس کے نتیجے میں پلانٹ کی صلاحیت مختصر وقت میں 30 ہزار یونٹس سے 50 ہزار یونٹس سالانہ بڑھی جو 66 فیصد سے زائد اضافہ ہے۔ ماسٹر چنگان موٹرز کے سی ای او دانیال ملک نے ڈبل شفٹ کے افتتاح کے حوالے سے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ہم ہر پاکستانی صارف کو جدید ٹیکنالوجی کی حامل گاڑیوں تک رسائی فراہم کر رہے ہیں۔ اپنی پیداواری صلاحیت بڑھاتے ہوئے ہم اپنے صارفین کو جلد از جلد ڈلیوری یقینی بنانے کا ارادہ رکھتے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ اس فیصلہ نے پاکستان میں آٹو موبائل صنعت کے مستقبل کے حوالے سے ماسٹر چنگان موٹرز کے تصور کو مضبوط بنایا ہے جس کے ساتھ کمپنی تمام سطحوں پر سبقت حاصل کر رہی ہے۔ ماسٹر موٹرز لمیٹڈ، چنگان آٹو موبائل کے ساتھ ایک مشترکہ منصوبے میں داخل ہوئی اور اس کی سرمایہ کاری 136 ملین ڈالر تک پہنچ گئی ہے جو پاکستان کی تاریخ میں کسی او ای ایم کی جانب سے اس قسم کی سب سے بڑی سرمایہ کاری ہے۔ پلانٹ مشینری اور ایکوئپمنٹ کے ساتھ ساتھ ہیومن ریسورسز اور ان کی تربیت کے لئے اضافی سرمایہ کاری جارحانہ انداز سے کی جا رہی ہے۔ 

مزید :

کامرس -