برٹش کمپیوٹنگ سوسائٹی اور انٹرنیشنل سنٹر آف ایکسیلینس کا معاہدہ

برٹش کمپیوٹنگ سوسائٹی اور انٹرنیشنل سنٹر آف ایکسیلینس کا معاہدہ

  

 لاہور(پ ر)برٹش کمپیوٹنگ سوسائٹی نے عالمی سطح پر تسلیم کئے جانے والے کمپیوٹنگ کورسز کے اجراء کے لئے انٹرنیشنل سینٹر آف ایکسیلنس پرائیویٹ لمیٹڈ کے ساتھ شراکت داری اختیار کی ہے مفاہمت کی یاداشت پر ایکریڈی نیشن (بی سی ایس کی نمائندگی کرتے ہوئے) اور آئی سی ای کے نمائندے نے دستخط کئے بی سی ایس ایک چارٹرڈ ادارہ ہے جو آئی ٹی کی تعلیم کے لئے عالمی طو ر پر تسلیم شدہ بلاک چین، مصنوعی ذہانت، بزنس اینالسز اور یوزر ایکسپرٹس میں کورسز کا اجراء کرے گا طلباء اور ملازمین آئی سی ای کا ٹیچنگ پلیٹ فارم استعمال کرتے ہوئے ان کورسز سے استفادہ حاصل کرسکیں گے بی سی ایس کورسز مقامی اور بین الاقوامی سطح پر ملازمت کے حصول میں معاون ثابت ہوں گے آئی سی ای اور بی سی ایس کی شراکت داری کا مقصد بے پناہ صلاحیتوں کے حامل پاکستانی نوجوانوں کو کمپیوٹنگ اور آئی ٹی کے شعبہ جات میں برطانوی تعلیم سے آراستہ کرنا ہے تقریب کا اہتمام آئی سی ای پاکستان کے اسلام آباد کیمپس میں آئی سی ای اور ایکریڈی نیشن نمائندگان کی موجودگی میں ہوا۔

مزید :

کامرس -