ریئل اسٹیٹ انویسٹمنٹ ٹرسٹس کے لیے اسٹیٹ بینک کی  بروقت ریگولیٹری مدد

  ریئل اسٹیٹ انویسٹمنٹ ٹرسٹس کے لیے اسٹیٹ بینک کی  بروقت ریگولیٹری مدد

  

لاہو(پ ر)  اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے ایک سرکلر جاری کیا ہے جس میں ریئل اسٹیٹ انویسٹمنٹ ٹرسٹس"REITs" کے لیے بیسل کیپیٹل ایڈیکوئسی فریم ورک میں موافق تبدیلیوں کا اعلان کیا گیا ہے۔ان تبدیلیوں سے بینکوں کو REITs میں زیادہ نمایاں سرگرمی دکھانے کا موقع ملے گا جس سے ہاؤسنگ فنانس اور اس کے ساتھ ملک کی کیپیٹل مارکیٹ کی ترقی میں مدد ملے گی۔پاکستان میں REIT مینجمنٹ کمپنیوں نے اس سال کے شروع میں اسٹیٹ بینک آف پاکستان کو اپنی سفارشات پیش کی تھیں۔ابREIT میں بینکوں کی سرمایہ کاری " ٹریڈنگ بک" کی بجائے " بینکنگ بک" کی کیٹگری میں ہو گی۔ ملک میں ڈاکومینٹیشن،شفافیت اور ریئل اسٹیٹ کی ترقی کے لیے      REITs بہت عمدہ انسٹرومینٹ ہے۔بینکنگ کمپنیوں کی طرف سے موثر شرکت اس ڈھانچے کی مدد کرے گی اور مارکیٹ کو اعتماد حاصل ہو گا۔

مزید :

کامرس -