بینک آف پنجاب میں   کئے گئے مثبت اقدامات

 بینک آف پنجاب میں   کئے گئے مثبت اقدامات

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(پ ر)دی بینک آف پنجاب اپنے لوگوں کے تنوع اور صلاحیت سے مکمل طور پر واقف ہے یہی ادراک ہماری حکمت عملی اورمنشور کا مرکز ہے۔  یہ تنوع ہمارے معاشرے کا خا صہ ہے جبکہ ہماری ثقافت متنوع صلاحیتوں کے حامل افراد کا خوشگوار میلان ہے۔ اسی لیے دی بینک آف پنجاب اپنی سماجی ذمہ داری سمجھتے ہوئے معاشرے کے گمنام طبقات کی فلاح و بہبود کیلئے کام کرنے کا خواہشمند ہے۔ وسائل کا یہ متنوع اور جامع مجموعہ ہمارے مستقبل کے مقصد اور منصوبے”بگ فائیو“ کا نشان منزل ہے۔ اسی مقصد کے حصول کے لیے انتظامیہ تمام دستیاب وسائل کو بروکار لاتے ہوئے بینک کے اندر کیے گئے اقدامات کے ذریعے بلا تفریق رنگ و نسل، عمر، جنس، مذہب، فرقہ، قومیت، سماجی و معاشی پس منظر، جسمانی صلاحیت، کام رویوں اور سیاسی وابستگیوں سے باتر ہو کر یکساں اور قابلیت کی بنیاد پر مواقع فراہم کر کے ملک و معاشرے کیلئے ماحول سازی میں مصروف عمل ہے۔
اسی فلسفے کو عملی جامہ پہنانے کیلئے دی بینک آف پنجاب کے بورڈ آف ڈائریکٹرز نے ”بینک آف پنجاب حکمت عملی مثبت اقدامات“ کی منظوری دی ہے جس کا مقصد اور اطلاق محروم و گمنام طبقات کی فلاح و بہبود ہے۔ جس میں نہ صرف خواتین مختلف صلاحیتوں کے حامل افراد (ڈی اے پیز) بشمول  اقلیتوں کے مستقل و عارضی ملازمین شامل ہیں۔  
اسی حکمت عملی کے تحت بینک محروم و گمنام طبقات کی فلاح و بہبود کیلئے مستقبل میں کئی اقدامات کی منصوبہ بندی کر رہا ہے اسی سلسلے کا پہلا  قدم اس درجہ بندی میں آنے والے افراد کوایک مرتبہ خصوصی ترقی دی جا رہی ہے۔

  

مزید :

کامرس -