محکمہ ایکسائز، پلاٹس پر ٹیکس ریکوری، طارق پرویزفریدی فوکل پرسن مقرر

  محکمہ ایکسائز، پلاٹس پر ٹیکس ریکوری، طارق پرویزفریدی فوکل پرسن مقرر

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور (پ ر) ڈائریکٹر جنرل ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن صالحہ سعید اور ڈائریکٹر ایکسائز فضاء شاہ ریجن بی کی ہدایات کی روشنی میں اوپن پلاٹس پر ٹیکس ریکوری تیز کردی گئی ہیں۔ ڈائریکٹر ایکسائز فضاء شاہ نے اس سلسلہ میں طارق پرویز فریدی کو فوکل پرسن مقرر کیا ہے۔ طارق پرویز فریدی نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ تمام کوآپریٹو ہاؤسنگ سوسائٹیز اور کوآپریٹو ہاؤسنگ سوسائٹیز کو نوٹسز جاری کردیئے گئے ہیں اور جوائنٹ رجسٹرار کوآپریٹوز لاہور کو بھی لیٹربھیج دیا گیا ہے تاکہ وہ تمام کوآپریٹوز سوسائٹیز کو پابند کریں کہ وہ اس سلسلہ میں تعاون کریں۔ طارق پرویزفریدی نے مزید کہا کہ زون 17 کے انسپکٹرز چودھری مشتاق، عابد رانجھا، نادر خلیل، میاں ارشد، عارف شاہین، ریاض گجر، شیخ تنویر و دیگر سٹاف کو ہدایات دی ہیں کہ وہ ٹیکس ریکوری کا 10 کروڑ روپے ٹارگٹ اور 10 مئی 2021ء تک مکمل کریں۔ 

مزید :

کامرس -