ٹیلی نار  ولاسٹی کا7ویں کوہارٹ فائنلسٹ کے سٹارٹ اپس کا اعلان

      ٹیلی نار  ولاسٹی کا7ویں کوہارٹ فائنلسٹ کے سٹارٹ اپس کا اعلان

  

لاہور (پ ر)ٹیلی  نار پاکستان کے ڈیجیٹل ایکسلیٹر پروگرام ٹیلی نارولاسٹی نے ٹیلی نار مائیکرو فنانس بینک/ ایز پیسہ کے اشتراک سے  اپنے سٹارٹ اپس کے ساتویں کوہارٹ کیلئے اعلان کردیا ہے۔سٹارپ اپس کا ورچوئل سیشن کے دوران خیرمقدم کیا گیا جس میں عرفان وہاب خان، سی ای او ٹیلی نار پاکستان اور مدثر عاقل سی ای او ٹیلی نار مائیکرروفنانس بینک/ ایزی پیسہ نے  خطاب کیا۔ یہ پروگرام جدت اور اشتراک کے ماحول کو فروغ دینے  کیلئے تیار کیا گیا ہے۔ جدت اور تعا ن کے ماحول کو فروغ دینے کیلئے  ٹیلی نار ولاسٹی پاکستان کے سٹاراپس کو ٹیلی نار پاکستان کے ریسورسز کی مدد سے  ڈیجیٹل پراڈکٹ اور سروسز میں آگے بڑھنے کیلئے راہ ہموار بنائے گی۔ ایکسیلیٹر   2016  سے اب تک  6کوہارٹ کو تربیت فراہم کرچکا ہے جن میں 32 گریجوایٹڈ سٹارٹ اپس،40  ہزا ر ڈالر کی آزمائشی سرمایاکاری سے چار سے زائد پا ئلٹ پراجیکٹ کو کامیابی کے ساتھ چلایا گیا۔ مزید یہ کہ سٹارٹاپس اپنے آغاز سے اب تک 3 ملین کی آمدنی حاصل کر چکے ہیں۔ اس سال ٹیلی نار ولاسٹی نے  ایزی پیسہ کے لانچ کئے گئے اوپن اے پی آئی گیٹ وے کے اشتراک سے ٹیلنالوجی کے ذریعے قابلیت کو بڑھانے کے لیے ایک اور قدم لیا ہے۔ ایزی پیسہ اوپن آے پی آئی ڈویلپر پورٹل تھرڈ پارٹی کو بلا رکاوٹ انٹیگریشن کی اجازت دیتے ہے جس سے پارٹنر 30سے زائد ڈیجیٹل پیمنٹ کے استعمال کے کیسز اور ٹیسٹنگ ماحول میں طریقہ کار کی جانچ پڑتال کرسکیں گے۔  ٹیلی نار ولاسٹی کے ساتویں کوہارٹ کو بزنس سٹارٹ اپس کی طرف سے  70سے زائد درخواستیں موصول ہوئیں جن میں 24 سٹارٹ اپس کو انٹرویو کیلئے شارٹ لسٹ کیا گیا۔ ٹیلی نار پاکستان او ر ٹیلی نارمائیکرفنانس سے انٹرنل ماہرین پر مشتمل  انٹرویو کے سخت مراحل کے بعد اس گروپ کیلئے 7 سٹارپ اپس کا انتخاب کیا۔ یہ گروپ صنعتوں اورمخصوص  بزنسز کو مدنظر رکھ کر تشکیل دیا گیا ہے۔

جنہیں آج کی دنیا میں وسعت دینے کی ضرورت ہے۔سٹارٹ اپس فن ٹیک، ایڈ ٹیک، ایگری ٹیک، ہیلتھ ٹیک، اور مالیاتی شمولیت جیسے شعبوں میں  دلچسپی رکھتے  ہیں۔ رواں سال کے گروپ کیلئے منتخب گئے گئے 7سٹار ٹ اپس میں Uptrade, GoodEarth, Digi Khata, Foree, Ola Doc, Sehat Kahani اور DeafTawkشامل ہیں۔اس موقع پر اظہار خیال کرتے ہوئے  عرفان وہاب خان,سی ای او, ٹیلی نار پاکستان، نے کہا  ”اس سال کے ویلوسٹی گروپ کومعاشرے کی ترقی کیلئے تمام افراد کی شمولیت اور فرق کو ختم کرنے پر توجہ مرکوز کرتے ہوئے پائیدار ترقی کیلئے مشترکہ طور پر ڈیجیٹل سلوشز متعارف کرانے کیلئے ڈیزائن کیاگیا ہے۔ مجھے ان 7 سٹارٹ اپس میں سے ہر ایک کے ناقابل یقین کام پر فخر ہے اور انہیں ان کے سفر میں مدددینے کیلئے  بااختیار بنانا ہماری ذمہ داری ہے  ۔ٹیلی نار پاکستان ملک کی نوجوان نسل کو جدید اور مساوی ڈیجیٹل معاشرے کے مشترکہ مقصد کے حصول میں معاونت فراہم کرنے پر عزم ہے۔ ''   مدثر عاقل، سی ای او ٹیلی، نار مائیکروفنانس بینک/ایزی پیسہ،نے اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا”ہمیں مثبت تبدیلی کے لئے کوشاں نوجوانوں کوضروری ٹریننگ دینے پرٹیلی نار ویلوسٹی کے ساتھ کام کرنے پر انتہائی خوشی ہورہی ہے۔ہمیں ہمیشہ سے یقین ہے کہ سٹارٹ اپ ترقی کرتی معیشتوں کیلئے جدت کے لحاظ سے ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھنے کے ساتھ مختلف شعبوں میں ڈیجیٹائزیشن اور ترقی کیلئے نئے باب کا آغاز کرسکتے ہیں۔مزید برآں یہ گروپ حال ہی میں لانچ کئے گئے ایزی پیسہ اوپن اے پی آئی گیٹ وے تک رسائی حاصل کرسکتے ہیں جو ڈیجیٹل ترقی میں اضافہ کی طرف ایک قدم ہے۔ یہ گیٹ وے سٹارپ اپس کو اس قابل بنائے گا کہ وہ پاکستانیوں کو خوابوں کی تعبیر کے حصول کیلئے بااختیار بناسکیں گے۔ ''ٹیلی نار ویلوسٹی پروگرام اسٹارپ اپس کو چار ماہ کیلئے ایکویٹی فری سپورٹ کی پیش کش کرتا ہے۔ٹیلی نار پاکستان کے 48 ملین صارفین اور مائی ٹیلی نار ایپ کے 8 ملین یوزرز تک رسائی کے ساتھ سٹارٹ اپس کو ایس ایم ایس مارکیٹنگ کمپینز میں بھی معاونت فراہم کی جائے گی،ا س کے علاوہ انہیں ماہرین کیطرف سے ٹریننگ کے ساتھ ساتھ جدید ترین اینالٹک/ صارفین کی رائے بھی حاصل کرسکیں گے۔ سٹارپ اپس کو ادارے کے7 ملین کسانوں پر مبنی ایگر ی پورٹ پولیو تک رسائی بھی حاصل ہو گی۔ مزید برآں 7 سٹارٹ اپس ٹیلی نار پاکستان کی اے پی آئی اور حال ہی میں لانچ کئے گئے ایزی پیسہ اوپن اے پی آئی گیٹ وے کے غیر معمولی فوائدتک رسائی حا صل ہوگی۔رواں سال ٹیلی نار ویلوسٹی ایمیززن ویب سریز(اے ڈبلیو ایس) کے ساتھ بھی کام کررہی ہے تاکہ منتخب کردہ سٹارپ اپس کو اے ڈبلیو ایس ایکٹیویٹ(AWS Activate) تک رسائی دی جاسکے۔    ایکٹی ویٹ(Activate) سٹارٹ اپس کو کاروبار کو ترقی دینے کیلئے  اے ڈبلیو ایس کریڈٹس، اے ڈبلیو ایس سپورٹ پلان کریڈیٹس اور تربیت سمیت متعد د فوائد فراہم کرتا ہے۔  

مزید :

کامرس -