پاکستان موسمیاتی تبدیلیوں سے متاثرہ 10ممالک میں شامل، ماحولیات کی بہتری آئندہ نسلوں کیلئے ناگزیر: وزیراعظم

پاکستان موسمیاتی تبدیلیوں سے متاثرہ 10ممالک میں شامل، ماحولیات کی بہتری ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 
 اسلام آباد(آئی این پی) وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے ماحولیات کی بہتری آئندہ نسلوں کیلئے ناگزیر ہے،10ارب درخت لگانے کا ہدف عبور کرنا ضروری ہے، ملک کو اسوقت درختوں کی ضرورت ہے، گلوبل وارمنگ سے بچا وکیلئے ہر کسی کو کردار ادا کرنا ہوگا،صحرائی علاقوں میں بھی درخت لگانا وقت کی اہم ضرورت ہے، نیشنل پارکس بڑھانا اور درخت لگانا بہت ضروری ہیں، پاکستان کی جغرافیائی حیثیت بنگلا دیش سے اچھی ہے۔ جمعرات کو اسلام آباد میں گرین فنانسنگ سکیم کی تقریب سے وزیراعظم عمران خان نے خطاب کرتے ہو ئے کہا اگر ہم نے آج سے دنیا کے تحفظ کیلئے کوششیں نہیں کیں تو وہ وقت بھی آسکتا ہے جب ہم کچھ نہیں کرسکیں گے۔ موسمیاتی تبدیلی سے متعلق گرین فنان سنگ سکیم کے حوالے سے منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا ہم بانڈز وغیرہ کے اجرا سے فائدہ اٹھا سکتے ہیں لیکن پاکستا ن کو اس بات کی ضرورت ہے کہ ہم 10 ارب لگانے کے ہد ف تک پہنچیں کیونکہ ہمیں اپنے آنیوالی نسلوں کا مستقبل محفوظ کرنا ہے۔پاکستا ن کو گلوبل وارمنگ کے ا ثرات سے بچانے کیلئے اپنی ہر ممکن کوشش کرنی ہے کیونکہ پاکستان موسمیاتی تبدیلیوں سے سب زیادہ متاثر ہونے والے دنیا کے 10 ممالک میں شامل ہے۔ اس کیلئیے بہت ضروری ہے نیشنل پارکس میں اضافہ کیا جائے، درخت لگائے جائیں، اربن فا ر یسٹری کریں، صحراؤں کے پھیلنے کو روکنے کیلئے درخت لگانے کی جاپانی تکنیک وغیرہ استعمال کرنی ہوں گی۔ متعدد ممالک اس سلسلے میں خاصہ آگے نکل چکے ہیں بالخصوص چین نے حا ل ہی میں اس سلسلے میں بہت کام کیا ہے، چین میں ایک پورا شہر بنایا گیا ہے جو گرین سٹی ہے اور وہاں ہر چیز ماحول دوست ہے۔ اس سب میں پاکستان کا سب سے بڑا یہ فائدہ ہے کہ ہم ان نئی نئی تکنیکوں سے سیکھ سکتے ہیں۔ ہم نے اللہ کی دی ہوئی نعمتوں کی پرواہ نہیں کی لیکن پاکستان کے مستقبل کیلئے اب یہ وقت ہے کہ ہم اس پر زور لگائیں۔ گزشتہ 20 سال کے عرصے میں پاکستان میں مینگروز کے جنگلات میں اضافہ ہوا ہے حالانکہ گزشتہ 70 سال کے عرصے میں ہمارے دیگر جنگلات تباہ ہوئے ہیں۔ سال 2013 میں ایک ارب سونامی کے ذریعے خیبرپختونخوا میں پہلی مرتبہ کوشش کی گئی کہ ہم دوبارہ جنگلات کو اگانا شروع کریں اور اللہ کا شکر ہے کہ ملک میں اب اس حوالیسے خاصی آگاہی آگئی او ر سکو لو ں کے بچوں کو بھی اس بارے میں معلومات ہیں۔ ہمیں اس آگاہی کو مزید بڑھانا ہوگا تا کہ پورا ملک اپنے بچوں، آنے والی نسلوں کی زندگی کی بہتر بنانے کیلئے اس جانب کوششیں کرے۔ جس طرح دنیا نے لالچ میں تیزی سے اور مستقبل کے بارے میں سوچے بغیر زمین کا غلط استعمال کیا اس کے اثرات تو ہونے ہی تھی البتہ شکر ہے کہ گزشتہ 10 سال کے عرصے میں اس حوالے سے کافی آگاہی آئی ہے جس میں اضافہ ہوتا جارہا ہے۔ماحول میں کارب ن ڈائی آکسائیڈ گیسز کے اخراج میں پاکستان کا حصہ ایک فیصد سے بھی کم ہے لیکن اس کے باوجود پاکستان وہ ملک ہے جو خطرات کی زد میں ہے حتی کے بنگلہ دیش جسے ساحلی پٹی کی وجہ سے مشکلات کا سامنا ہے لیکن گلیشیئرز پگھلنے کی وجہ سے ہم اس سے بھی زیادہ خطرے کا شکار ہیں۔دریں اثنا ء وزیر اعظم عمران خان سے پی ٹی آئی رہنماؤں کی ملاقات ہوئی جس میں آزاد کشمیر انتخابات سے متعلق امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔وزیراعظم عمران خان سے وزیراعظم ہاوس میں پاکستان تحریک انصاف کے رہنماوں کی ملاقات ہوئی جس میں وفاقی وزیر کشمیر اور گلگت بلتستان افیئرز علی امین گنڈا پور، گورنر سندھ عمران اسماعیل، سینیٹر سیف اللہ نیازی، عامر محمود کیانی اور سردار تنویر الیاس شامل تھے۔ ملاقات میں ملکی سیاسی صورتحال اور آئندہ کشمیر انتخابات کے حوالے سے گفتگو کی گئی۔ اس کے علاوہ آزاد کشمیر انتخابات میں پی ٹی آئی کے امیدواروِں سے متعلق بھی بات کی گئی۔
وزیراعظم 

مزید :

صفحہ اول -