عمان کی پاکستانی و دیگر مسافروں   پر سفری پابندی میں توسیع

عمان کی پاکستانی و دیگر مسافروں   پر سفری پابندی میں توسیع

  

 مسقط (این این آئی)عمان نے کورونا وائرس کے پھیلا کو روکنے کیلئے برطانیہ، بھارت، پاکستان، بنگلا دیش سے آنے والے مسافروں پر پابندی میں توسیع کردی ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق عمان نے کورونا وائرس کی صورتحال کو دیکھتے ہوئے جی سی سی کے شہریوں پرسفری پابندیاں ختم کردی ہیں۔عمانی میڈیا کے مطابق برطانیہ، بھارت، پاکستان، بنگلا دیش سمیت سوڈان، برازیل، نائجیریا، تنزانیہ سیآنے والے مسافروں پر بھی پابندی عائدہے۔عمان میں ملائیشیا، ویتنام سے آنے والوں کو بھی داخلے کی اجازت نہیں ہو گی، یہ پابندی 5 جون سے غیر معینہ مدت کے لیے لگائی گئی ہے۔

 توسیع

مزید :

صفحہ آخر -