اوورسیز پاکستانیوں کو ووٹ کا حق دینے کیلئے آئی ووٹنگ سسٹم پرکام تیز کیا جائے، عارف علوی 

اوورسیز پاکستانیوں کو ووٹ کا حق دینے کیلئے آئی ووٹنگ سسٹم پرکام تیز کیا ...

  

 اسلام آباد (این این آئی)صدر مملکت عارف علوی نے کہاہے سمندر پار پاکستانیوں کو ووٹ کا حق دینے کیلئے آئی ووٹنگ سسٹم پر کام تیز کر نے کی ضرورت ہے۔صدر عارف علوی کی زیرِ صدارت آئی ووٹنگ میں ابھرتی ٹیکنالوجیز پر ذیلی کمیٹی کا اجلاس ہوا جس میں گفتگو کرتے ہوئے صدر مملکت نے کہاسمندر پار پاکستانیوں کو ووٹ کا حق دینے کیلئے آئی ووٹنگ سسٹم پر کام تیز کرنے کی ضرورت ہے۔ اسٹیک ہولڈرز ماہرین کی مدد لیں اور آئی ووٹنگ متعارف کرانے کیلئے وقت کا تعین کریں۔پاکستانی کمیونٹی نے ترسیلات زرکی مدد سے ملکی ترقی میں اہم کردار ادا کیا ہے، موثر انتخابی طریقہ کار نہ ہونے کے باعث سمندر پار پاکستانی انتخابی عمل میں حصہ نہیں لے سکتے۔ بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کیلئے آئی ووٹنگ کا موثر اور فول پروف نظام وضع کرنے کی ضرورت ہے۔اجلاس میں وزیر آئی ٹی، سید امین الحق اور سیکرٹری آئی،چیئرمین نادرا اور ڈائریکٹر جنرل الیکشن کمیشن بھی شریک ہوئے۔وزارت آئی ٹی اور نادرا نے اجلاس کو آئی ووٹنگ کے حوالے سے مجوزہ حل کے بارے میں بریفنگ دی،صدر مملکت نے انتخابی اصلاحات شروع کرنے میں گہری دلچسپی لینے پر الیکشن کمیشن کے کردار کی تعریف کی۔ صد ر نے انٹرنیٹ ووٹنگ سے متعلق وزارت آئی ٹی اور نادرا کی تکنیکی تعاون کی بھی تعریف کی۔

عارف علوی 

مزید :

صفحہ آخر -