وزارت انفارمیشن ٹیکنالوجی کے وادی سوات کیلئے 2 اہم ترین منصوبے شروع 

 وزارت انفارمیشن ٹیکنالوجی کے وادی سوات کیلئے 2 اہم ترین منصوبے شروع 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 
اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) وزیراعظم کے ڈیجیٹل پاکستان ویژن اور سیاحتی مقامات پر سیاحوں اور مقامی افراد کو سہولیات دینے کے عزم کی تکمیل کیلئے وزارت انفارمیشن ٹیکنالوجی وٹیلی کمیونیکشن نے پاکستان کے سوئٹزرلینڈ وادی سوات کیلئے 2 اہم ترین منصوبے شروع کر دیئے ہیں۔پہلے منصوبے کے تحت سوات کے دور دراز علاقوں میں بسنے والے افراد کیلئے 78 کروڑ روپے سے زائدلاگت سے یونیورسل سروس فنڈ ہائی سپیڈ براڈ بینڈسروسز(فور جی) فراہم کرے گا جبکہ پاکستان سافٹ ویئر ایکسپورٹ بورڈ کے تحت مینگورہ میں 22 ہزار مربع فٹ پر جدید سہولیات سے آراستہ سافٹ ویئر ٹیکنالوجی پارک قائم کیا جائے گا۔اس سلسلے میں جمعرات کو منعقدہ اہم تقریب میں وفاقی وزیر آئی ٹی و ٹیلی کمیونیکشن سید امین الحق اور وفاقی وزیر مواصلات مراد سعید شریک ہوئے۔ اس موقع پر اپنے خطاب میں سید امین الحق نے کہا کہ ہماری خواہش تھی کہ اس خوبصورت علاقے کو ڈیجیٹل ورلڈ سے منسلک کرنے کیلئے ٹیکنالوجی سے متعلق تمام سہولیات سے بھی آراستہ کریں،اس خواب کی تعبیر آج ہورہی ہے جب ہم اہل سوات کو 78 کروڑ روپے کی لاگت سے 4جی انٹرنیٹ سروس فراہم کرنے جارہے ہیں۔وفاقی وزیر آئی ٹی وٹیلی کمیونیکشن نے کہا کہ دوسرے منصوبے کے تحت سوات کے علاقے مینگورہ میں پبلک پرائیویٹ پارٹنر شپ کے تحت سافٹ ویئر ٹیکنالوجی پارک قائم کیا جارہا ہے وزارت آئی ٹی کے ادارے ’پاکستان سافٹ ویئر ایکسپورٹ بورڈ‘ اور ’ورٹیکس سافٹ‘کے اشتراک سے 22 ہزار مربع فٹ پر مشتمل اس سافٹ ویئر ٹیکنالوجی پارک قیام سے سوات اور مالاکنڈ ڈویڑن کے ہزاروں ہنرمند نوجوان خاص طور پر چھوٹے اور متوسط انٹرپرائزز کو ایک چھت تلے تمام سہولیات کے ساتھ دنیا بھر سے رابطوں اور آئی ٹی مصنوعات سے متعلق اپنے کام کا موقع ملے گا۔تقریب سے اپنے خطاب میں وفاقی وزیر مواصلات مراد سعید کا کہنا تھا کہ وزیر اعظم کے ڈیجیٹل پاکستان ویژن کی تکمیل کیلئے وزارت آئی ٹی جس طرح کے اقدامات کررہی ہے وہ قابل ستائش ہیں۔ 
وزارت انفارمیشن

مزید :

صفحہ آخر -