یونیورسٹیز میں ریسرچ پر سب سے زیادہ توجہ دے رہے ہیں: چودھری سرور 

یونیورسٹیز میں ریسرچ پر سب سے زیادہ توجہ دے رہے ہیں: چودھری سرور 

  

لاہور(نمائندہ خصوصی)یونیورسٹی آف کیلیفورنیا اور زرعی یونیورسٹی فیصل آباد کے درمیان باہمی تعاون کامعاہدہ دونوں جامعات ریسرچ، معیاری بیج کی تیاری اور پیداواری صلاحیت میں اضافے کے حوالے سے مل کر کام کریں گی۔ تفصیلات کے مطابق گور نر ہاؤس لاہور سے جاری اعلامیہ میں گور نر پنجاب چوہدری محمدسرور کے دورہ امر یکہ کے دوران یونیورسٹی آف کیلیفورنیا اور زرعی یونیورسٹی فیصل آباد کے درمیان باہمی تعاون کا معاہدہ ہوا ہے جس پر زرعی یونیورسٹی فیصل آباد کے چانسلر و گور نر پنجاب چوہدری محمدسرور اور یونیورسٹی آف کیلیفورنیا کی جانب سے ڈاکٹر جوانا ریگلسکانے دستخط کیے ہیں معاہدے کے مطابق دونوں یونیورسٹیز میں یونیورسٹی آف کیلیفورنیا اور زرعی یونیورسٹی فیصل آباد ملکر معیاری زرعی بیج کی تیاری،زراعت کے شعبے میں پیداواری صلاحیت میں اضافے اور ریسرچ کے دیگر شعبوں میں کام کر ینگی جبکہ یونیورسٹی آف کیلیفورنیا یونیورسٹیز میں اصلاحات کے لیے بھی سپورٹ کر یں گی اور گریجویٹس و انڈر گریجویٹس لیول سٹوڈنٹس کے حوالے سے بھی تعاون کیا جائے گا۔معاہدہ کے موقعہ پر گور نر پنجاب چوہدری محمدسرور نے کہا کہ ہم پنجاب کی یونیورسٹیز میں اصلاحات کیلئے بھر پور کام کر رہے ہیں اور دنیا کی ناموریونیورسٹیز کیساتھ ایسے معاہدوں کے ذریعے یقینی طور پر ہم ریسرچ سمیت دیگر شعبوں میں مزید کامیابیاں حاصل کر سکتے ہیں  اْنہوں نے کہا کہ یونیورسٹی آف کیلیفورنیا اور زرعی یونیورسٹی فیصل آباد کے در میان معاہدہ بھی انتہائی اہم ہے اور اس سے ریسرچ سمیت دیگر شعبوں میں ہمارے طلبا کو مزید آگے بڑ ھنے کا موقعہ ملے گا۔ چوہدری محمدسرور نے کہا کہ وزیر اعظم عمران خان کی قیادت میں حکومت یونیورسٹیز میں ریسرچ پر سب سے زیادہ توجہ دے رہی ہے اور اس کیلئے تمام وسائل بیروئے کار لائے جا رہے ہیں ڈاکٹر جوانا ریگلسکانے کہا کہ ہم زرعی یونیورسٹی فیصل آباد کیساتھ ہونیوالے معاہد ہ کے تحت اپنا بھر پور تعاون فراہم کرینگے اور اس بات کو یقینی بنائینگے کہ ہمارے وفود جلد زرعی یونیورسٹی فیصل آباد جائیں تاکہ معاملات کو تیزی کیساتھ آگے بڑھا یا جاسکے۔

چودھری سرور

مزید :

صفحہ آخر -