عوام کا پیسہ اپنی عیاشیوں پر خرچ کرنیوالوں کو کٹہرے میں کھڑا ہونا ہوگا: سراج الحق 

عوام کا پیسہ اپنی عیاشیوں پر خرچ کرنیوالوں کو کٹہرے میں کھڑا ہونا ہوگا: سراج ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(این این آئی)امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے کہاہے کہ غربت، بے روزگاری اور مہنگائی کی شرح میں اضافہ معیشت میں بہتری کے حکومتی دعوؤں کی مکمل نفی کرتاہے۔ حالات کے ستائے عوام اس دن کو کوس رہے ہیں جب پی ٹی آئی نے اقتدار سنبھالا۔ ملک کو ایک تعلیمی نصاب دیا گیا نہ ہسپتالوں کی صورتحال میں کوئی بہتری آئی۔ وزیراعظم نے گزشتہ 1000 دنوں میں 1000 یوٹرنز لیے ہوں گے۔ حکومت تیسرا بجٹ پیش کرنے جارہی ہے مگر سمت کا تاحال تعین نہیں ہوسکا۔ حکمران اب تک لیے گئے غیر ملکی قرضوں اور کورونا فنڈ زکا حساب دیں۔ بجٹ میں غریبوں کو ریلیف نہ دیا گیا اورمہنگائی کم نہ ہوئی تو لوگ سڑکوں پر ہوں گے۔ عوام آئندہ الیکشن میں تینوں بڑی نام نہاد سیاسی جماعتوں کا احتساب کریں گے۔ عوام کا پیسہ اپنی عیاشیوں پر خرچ کرنیوالوں کو کٹہرے میں کھڑا ہونا ہوگا۔ملک کی خارجہ پالیسی عوام کی خواہشات کے مطابق ہونی چاہیے۔ نظام مصطفیؐ ملک کے مسائل کا حل ہے۔ جماعت اسلامی سے وابستہ لوگ قرآن و سنت سے رشتہ مضبوط کریں۔ حالات سے مایوس ہونے کی ضرورت نہیں۔ اللہ تعالیٰ کی مدد و نصرت سے پاکستان میں اسلامی نظام قائم کریں گے۔ ان خیالات کااظہار انہوں نے منصورہ میں مرکزی مجلس عاملہ کے اجلاس میں گفتگو کرتے ہوئے کیا۔اجلاس میں نائب امراء،سیکرٹری جنرل سمیت چاروں صوبوں سے قائدین جماعت نے شرکت کی۔ مجلس عاملہ کے اجلاس میں ملک کی سیاسی صورتحال،آئندہ مالی سال کا بجٹ، بلدیاتی الیکشنز، تنظیمی امور سمیت مختلف موضوعات پر مشاورت ہوئی۔ مسئلہ کشمیر، فلسطین و افغانستان پر بھی طویل گفتگو ہوئی۔
 سراج الحق

مزید :

صفحہ آخر -