ایس ایس پی اور ڈی ایس پی عہدے کے 11افسران کے تبادلے

 ایس ایس پی اور ڈی ایس پی عہدے کے 11افسران کے تبادلے

  

لاہور (کرائم رپورٹر)آئی جی پنجاب  پولیس نے ایس ایس پی اور ڈی ایس پی عہدے کے 11افسران کے تبادلوں کے احکامات جاری کیے ہیں  جبکہ ایک روز قبل بھی آئی جی پولیس نے ایس ایس پی  اور ڈی ایس پی عہدے کے 48افسران کے تبادلوں کے احکامات جاری کیے تھے اس طرح دوروز میں مجموعی طور پر 59 پولیس افسران کی اکھاڑ پچھاڑ کی گئی ہے،گزشتہ روز تبدیل ہو نیوالوں میں گریڈ 19کے حسن اسد علوی کواے آئی جی انسپیکشن سی پی او سے تبدیل کرکے ایس ایس پی پولیس سکول  انٹیلی جنس لاہور تبدیل کیا گیا ہے،ڈی پی او شیخوپورہ غلام مبشر میکن کو سی پی او آفس اے آئی جی انسپیکشن اور ان کی جگہ ایس پی انوسٹی گیشن شیخوپورہ آصف امین اعوان کو اضافی چارج دیا گیا ہے،ایس ایس پی انوسٹی گیشن گوجرانوالہ سید کرار حسین کو سی پی او آفس کلوز کیا گیا ہے اور ان جگہ ان کے بھائی محمد علی کو روالپنڈی سے تبدیل کرکے تعینات کیا گیا ہے،ایس ایس پی انوسٹی گیشن حافظ آباد تصور اقبال کو تبدیل کر کے ایڈیشنل ایس پی پوٹھوار،ایڈیشنل ایس پی صدر فیصل آباد کو ایس ایس پی انوسٹی گیشن حافظ آباد،ایس پی انوسٹی گیشن پاکپتن کو ایس پی ہیڈ کوارٹر کی خالی آسامی پر،ایس پی ناصر محمود سیال کو سی پی او آفس سے ایس پی یو بھجوا دیا گیا ہے، تقرری کے منتظر ڈی ایس پی ناصر عباس کو ایس ڈی پی او سرگودھا کی خالی آسامی پر جبکہ تقرری کے منتظر ڈی ایس پی زوالفقار ورک کو ایس ڈی پی صدر قصور کی خالی آسامی پر تعینات کیا گیا ہے۔

مزید :

صفحہ آخر -