صوبائی دارالحکومت میں بارش سے موسم خوشگوار، شہریوں نے پارکوں کا رُخ کرلیا 

صوبائی دارالحکومت میں بارش سے موسم خوشگوار، شہریوں نے پارکوں کا رُخ کرلیا 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


 لاہور(افضل افتخار)صوبائی دارالحکومت لاہور میں بارش کے بعد موسم خوشگوار ہونے پر شہریوں کے چہرے کھل اٹھے اور شہریوں نے شہرکے مختلف پارکس کا رخ کرلیا پارکوں میں دن کے وقت ہی بڑی تعدا د میں شہریوں کی آمد سے رش لگ گیا مرد و خواتین اور خاص طور پر بچے پارکوں میں موسم سے لطف اندوز ہوتے رہے حال ہی میں صوبائی حکومت کی جانب سے پارکوں میں ایس او پیز کے تحت سیر کی اجازت ملنے کے بعد شہری پہلے ہی بہت خوش تھے اور اب سہانے موسم نے ان کی خوشیاں دوبالا کردیں ریس کورس (جیلانی پارک) باغ جناح، گلشن اقبال، ماڈل ٹاؤن پارک اور منٹو پارک سمیت دیگر پارکس میں صبح سے ہی موسم خوشگوار ہونے کے باعث شہریوں کی بڑی تعداد پہنچ گئی اس حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے ندیم، خاور، ارشاد، عمران، حسن زیدی،پرویز علی، بابر خان، شوکت علی، علی احمد،زبیر اور اسد نے کہا کہ جون میں موسم خوشگوار ہونے کی بہت خوشی ہے او ر فیملی کے ساتھ خوب انجوائے کررہے ہیں حکومت کی جانب سے پارکس میں آنے کی اجازت ملنا خوش آئند ہے ہم سب کو ایس او پیز پر مکمل عمل کرنے کی ضرورت ہے تاکہ مستقبل میں بھی پارکس کی رونقیں اسی طرح سے بحال رہیں اللہ کا شکر ہے کہ موسم بہت خوشگوار ہوگیا ہے اور گرمی کا زور ٹوٹ گیا ہے ورنہ گرمی میں تو گھروں سے باہر نکلنا ہی محال ہوجاتا ہے اس حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے نائلہ، شمائلہ، شازیہ، سحرش، تنزیلہ، طیبہ،حمیداں بی بی، عارفہ،شمع، صائمہ اور سحر نے کہا کہ موسم کو خوب انجوائے کررہے ہیں فیملی کے ساتھ آئے ہیں اور ہلکی بارش کے ساتھ ٹھنڈی ہوا سے لطف اندوز ہورہے ہیں خاص طور پر بچے بہت خوش ہیں اور کھانے پینے کا بھی اہتمام کیا ہوا ہے مزید کہا کہ امید ہے کہ اسی طرح سے آئندہ بھی موسم خوشگوار رہے گا اور ہم سیر کے لئے آئیں گے گھروں میں رہ کر اکتا جاتے ہیں سیر کرکے تازہ دم ہوجاتے ہیں۔
موسم خوشگوار

مزید :

صفحہ آخر -