پاکستان تاجکستان کے ساتھ دوطرفہ تعلقات کو اہم سمجھتا ہے: چیئرمین سینیٹ 

پاکستان تاجکستان کے ساتھ دوطرفہ تعلقات کو اہم سمجھتا ہے: چیئرمین سینیٹ 

  

 اسلام آ باد (آئی این پی) چیئرمین سینیٹ محمد صادق سنجرانی نے کہا ہے کہ پاکستان تاجکستان کے ساتھ دوطرفہ تعلقات کو اہم سمجھتا ہے،خطے کی رابطہ کاری اقتصادی ترقی کیلئے اہم ہے، پاکستان اور تاجکستان مذہبی، معاشرتی و ثقافتی رشتوں میں جڑے ہوئے ہیں، پاکستان وسطی ایشیائی ممالک کے ساتھ دوطرفہ تعاون اور رابطہ کاری کو بڑھانے کا خواہاں ہے، امن، سلامتی و ترقی ہمارا مشترکہ ویژن ہے،خطے کی ترقی کیلئے امن کو اہم سمجھتے ہیں۔ چیئرمین سینیٹ محمد صادق سنجرانی سے تاجکستان کے صدر امام علی رحمان نے اسلام آباد میں ملاقات کی جس میں دوطرفہ تعلقات، علاقائی صورتحال، اور رابطہ کاری کو فروغ دینے پر تبادلہ خیال،ڈپٹی چیئرمین سینیٹ مرزا محمد آفریدی، تاجکستان میں پاکستان کے سفیر عمران حیدر بھی ملاقات میں موجود تھے۔ اس موقع پرچیئرمین سینٹ نے تاجکستان کے صدر سے تبادلہ خیال کرتے ہوئے کہا پاکستان تاجکستان کے ساتھ دوطرفہ تعلقات کو اہم سمجھتا ہے،خطے کی رابطہ کاری اقتصادی ترقی کیلئے اہم ہے، تجارت سمیت کثیر الجہتی تعاون کو فروغ دینا انتہائی اہم ہے،معاشی ترقی، عوامی رابطہ کاری کیلئے پارلیمانی تعاون و ادارہ جاتی معاونت کو فروغ دینا ہو گا۔

چیئرمین سینیٹ

مزید :

صفحہ آخر -