اسلام آباد ائیرپورٹ پر بارش اور تیز ہوائیں، تربیتی جہاز الٹ گیا

  اسلام آباد ائیرپورٹ پر بارش اور تیز ہوائیں، تربیتی جہاز الٹ گیا

  

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) اسلام آباد ائیرپورٹ پر موسلا دھار بارش اور تیز ہواؤں کی وجہ سے فلائنگ کلب کا تربیتی جہاز الٹ گیا۔ انجینئرز نے جہاز کو پہنچنے والے نقصان کا تخمینہ لگانا شروع کر دیا۔پارکنگ میں موجود نجی کمپنی کا تربیتی چھوٹا طیارہ رات گئے تیز ہوا اور موسلادھار بارش کا دباؤ برداشت نہ کرسکا اور الٹ گیا، جس سے طیارے کو شدید نقصان پہنچا ہے۔اسلام آباد انٹرنیشنل ائیرپورٹ پر بارش کے بعد تیز ہوا سے دروازوں اور کھڑکیوں کو بھی نقصان پہنچا جبکہ امیگریشن ہال کی چھتیں ٹپکنے لگیں جس کے نتیجے میں کمپیوٹر اور دیگر برقی آلات خراب ہوگئے۔ کچھ مقامات سے چھت کی سیلنگ بھی ٹوٹ کر گر گئی اور سٹاف کو کام کرنے میں مشکلات کا سامنا ہے۔

  تربیتی جہاز

مزید :

صفحہ آخر -