حکومت ملک میں ریاست مدینہ کے نظام کے قیام کیلئے کوشاں ہے: اسد قیصر 

حکومت ملک میں ریاست مدینہ کے نظام کے قیام کیلئے کوشاں ہے: اسد قیصر 

  

 اسلام آباد (این این آئی)اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے کہاہے کہ معاشرے کی اصلاح میں علماء کرام اور مشائخ  کا بڑا کردار ہے۔ انہوں نے ان خیالات کا اظہار وزیر اعظم عمران خان کی جانب سے وقف املاق کے قوانین میں اصلاحات کے لیے قائم کردہ کمیٹی کے اجلاس پارلیمنٹ ہاؤس اسلام آباد میں ان کی صدارت میں منعقد ہوا کے دوران گفتگو کرتے ہوے کیا۔اجلاس میں وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید، وفاقی وزیر مذہبی امور و ہم آہنگی نور الحق قادری، وزیر اعظم کے معاون خصوصی علامہ طاہر اشرفی اور اسلامی نظریاتی کونسل کے چیئرمین قبلہ آیاز سمیت تمام مکاتب فکر سے تعلق رکھنے والے علماء کرام اور مشائخ نے شرکت کی۔انہوں نے ملک میں دینی و دنیاوی علوم کے فروع اور ترویج کیلئے دینی مدارس اور خانقاہوں کے کردار کو سراہا انہوں نے کہا کہ ملک میں امن کے قیام اور ہم اہنگی کے فروع کیلئے علماء کرام اور مشایخ کا کردار کلیدی اہمیت کا حامل ہے اور موجودہ حکومت تمام مکاتب فکر کے علماء و مشائخ کے ساتھ مل کر دینی مدارس اور خانقاہی نظام کو مزید مربوط اور مواثر بنانے کیلئے اقدامات اٹھانے کی خواہش رکھتی ہے اسپیکر قومی اسمبلی نے کہا کہ موجودہ حکومت ملک میں ریاست مدینہ کے نظام کے قیام کیلئے کوشاں ہے اور اس مقصد کے حصول کیلئے علماء کرام اور مشائخ کو اپنا بھرپور کردار ادا کرنے کی ضرورت ہے۔انہوں نے کہا کہ یہ ملک اسلام کے نام پر قائم ہوا ہے اور یہاں پر اسلام سے متصادم قانون سازی کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا۔وفاقی وزیر نور الحق قادری نے علماء کرام کی خدمات کو سراہتے ہوے کہا کہ موجودہ حکومت علماء کرام کی خدمات کو قدر کی نگاہ سے دیکھتی ہے اور دینی مسائل کو انکی مشاورت سے حل کرنے پر یقین رکھتی ہے انہوں نے علماء کرام و مشائخ سے اوقاف قوانین میں اصلاحات کے بارے میں تجاویز دینے کے درخواست کی۔

اسد قیصر 

مزید :

صفحہ آخر -