الحمراء میں پاکستان، چین دوستی  کے 70 سال مکمل ہونے پر  شاندار نمائش کا انعقاد 

 الحمراء میں پاکستان، چین دوستی  کے 70 سال مکمل ہونے پر  شاندار نمائش کا ...

  

 لاہور (فلم رپورٹر)لاہور آرٹس کونسل الحمراء میں‘پاکستان اور چین کی دوستی کو 70سال مکمل ہونے کے موقع پر شاندار نمائش کا انعقاد کیا گیا۔صوبائی وزیر ثقافت خیال احمد کاسترو نے چینی قونصلیٹ کے ڈائریکٹر ڈو یوکے ہمراہ نمائش کا افتتاح کیا۔ایگزیکٹوڈائریکٹر فرحت جبیں کا مہمانوں کا پرتپاک استقبال کیا،الحمراء کے آرٹسٹوں نے پاک چین نغموں کی دھنیں بجائی۔کامیاب دوستی کے 70سالہ سفر کی خوشی میں کیک کاٹا گیا،سوونیئر کا تبادلہ بھی ہوا۔چیئرپرسن الحمراء منیزہ ہاشمی نے بھی تقریب میں شرکت کی۔صوبائی وزیر ثقافت خیال احمد کاسترو نے اس موقع پر اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ پاک چین دوستی آزمودہ،باہمی تعاون میں مثالی ہے،حکومت کے اس اقدام سے دنیا میں مثبت پیغام گیا۔سی پیک معاشی انقلاب کا پیش خیمہ ہوگا۔ہر مشکل گھڑی میں ایک دوسرے کا ساتھ دیا،نمائش سے نوجوان نسل کو دوطرفہ جذبات سے آگہی ملے گی۔ڈائریکٹر‘ چینی قونصلیٹ‘ڈویو نے الحمراء کی اس کاوش کو خوبصورت قرار دیتے ہوئے کہا کہ پاکستانیوں کے احسن جذبات پر فخر ہے،مستقبل میں بھی دوستی کا یہ رشتہ مضبوط سے مضبوط تر ہوتا دیکھتے ہیں۔ایگزیکٹو ڈائریکٹر لاہور آرٹس کونسل فرحت جبیں اور ڈائریکٹر ذوالفقار علی ذلفی نے اس موقع پراپنے خیالات کا اظہار کیا۔

 نمائش کا انعقاد 

مزید :

صفحہ آخر -