آنیوالے بجٹ میں حکومتی جھوٹ کو بے نقاب کرینگے: حمزہ شہباز
لاہور(این این آئی) پنجاب اسمبلی میں قائد حزب اختلاف حمزہ شہبازشریف نے کہا ہے کہ ہوشربا مہنگائی نے عوام کی مشکلات میں اضافہ کردیا ہے،آنے والے بجٹ میں حکومتی جھوٹ کو بے نقاب کریں گے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے اپنی زیر صدارت پارٹی کے اراکین اسمبلی اور رہنماؤں کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اجلاس میں رانامشہوداحمد خان،صبا صادق،راحیلہ خادم حسین، رمیش سنگھ اروڑا،سائرہ افتخار،جہانگیر شجاع خانزادہ،اسوہ آفتاب،بلال فاروق تارڑ سمیت دیگر بھی موجودتھے۔حمزہ شہبازشریف نے کہا کہ نااہل حکمرانوں نے تین سال میں معیشت سمیت تمام شعبوں کو تباہ کردیا اورآج جھوٹے اعداد و شمار بتائے جا رہے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ آنے والے بجٹ میں حکومتی جھوٹ کو بے نقاب کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ عام آدمی کے استعمال کی اشیائے خورونوش،ادویات کی قیمتوں میں ہوشربا اضافہ حکومتی ناکامی کو بیان کر رہا ہے لیکن حکومت پھر بھی ہے حسی کا مظاہرہ کرتے ہوئے سب اچھا کی رپورٹ دے رہے ہیں۔
حمزہ شہباز