اسلام آباد میں نامعلوم افراد کی فائرنگ، دو پولیس اہلکارشہید

  اسلام آباد میں نامعلوم افراد کی فائرنگ، دو پولیس اہلکارشہید

  

 اسلام آباد(سٹاف رپورٹر) تھانہ شمس کالونی کی حدود میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے دو پولیس اہلکارشہیدہوگئے ہیں،پولیس زرائع کے مطابق گذشتہ رات کو شمس کالونی کی حدود میں نہ معلوم افراد کی فائرنگ سے ایگل سکواڈ کے دو اہلکار شہد ہوگئے ہیں دونوں اہلکار موٹر سائیکل پر گشت کررہے تھے،شہید پولیس اہلکاروں میں ہیڈ کانسٹیبل اور ایک کانسٹیبل شامل ہیں، ترجمان پولیس ضیاء باجوہ نے بھی تصدیق کردی۔ وفاقی پولیس کے زونل اور سرکل افسران موقع پرپہنچ گئے  جبکہ فائرنگ کرنے والے ملزمان کی تلاش کیلئے علاقے کی ناکہ بندی کی گئی ۔ 

 اہلکارشہید

مزید :

صفحہ اول -