امریکی فوج نے ملٹری آپر یشنز میں 23عام شہریوں کی ہلاکت کی ذمہ داری تسلیم کرلی 

امریکی فوج نے ملٹری آپر یشنز میں 23عام شہریوں کی ہلاکت کی ذمہ داری تسلیم ...

  

واشنگٹن (این این آئی)امریکی فوج نے 2020  میں مارے گئے 23 عام شہریوں کی ہلاکت کی ذمہ داری تسلیم کرلی غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق امریکی محکمہ دفاع پینٹاگون نے ایک بیان میں کہاکہ غیرملکی وار زونز میں ملٹری آپریشنز کے دوران23 عام شہری ہلاک 10زخمی ہوئے جن میں سے صرف افغانستان میں ہی آپریشنز کے دوران 20 عام شہری ہلاک ہوئے پینٹاگون نے بتایا کہ صومالیہ اور عراق میں آپریشن کے دوران ایک ایک شہری ہلاک ہوا آپریشنز کے دوران عام شہریوں کی ہلاکتیں غیر ارادی طور پر ہوئیں کانگریس نے 2020  میں لواحقین کیلئے 30 لاکھ ڈالر مختص کئے تاہم ہلاک افراد کے لواحقین کو پینٹاگون نے کوئی ادائیگی نہیں کی۔

ذمہ داری قبول

مزید :

صفحہ آخر -