آئی جی کا پنجاب پولیس کی پراپرٹیز کا تمام ریکارڈ کمپیوٹرائزڈ کرنے کا حکم 

آئی جی کا پنجاب پولیس کی پراپرٹیز کا تمام ریکارڈ کمپیوٹرائزڈ کرنے کا حکم 

  

لاہور(کر ائم رپو رٹر)صوبہ بھر میں پنجاب پولیس کی پراپرٹیز کا تمام ریکارڈ کمپیوٹرائزڈ کرنے کا تاریخ ساز اقدام،ذرائع کے مطابق آئی جی پنجاب نے پولیس کی ملکیتی اور زیر استعمال تمام املاک کے ریکارڈ کی کمپیوٹرائزیشن کرنے کا حکم دے دیا۔ اس حوالے سے ڈی آئی جی آئی ٹی اور اے آئی جی ڈویلپمنٹ کو پولیس پراپرٹیز کاتمام ریکارڈ جلد از جلد کمپیوٹرائزڈ کرنے کی ہدایت کی گئی   آئی جی پنجاب انعام غنی کا کہنا ہے کہ تمام اضلاع میں تھانوں، پولیس لائنز، دفاتر سمیت دیگر پولیس پراپرٹیز کے ریکارڈ کو جلد از جلد کمپیوٹرائز کیا جائے۔پولیس کے ملکیتی پلاٹس اور پراپرٹیز مکمل پیمائش اور دستاویزات کے ساتھ جدید سافٹ وئیر میں ایک کلک پر موجود ہوں۔ پولیس کی تمام پراپرٹیز کے ملکیتی دستاویزات اور اس سے متعلقہ تمام ضروری تفصیلات بھی ریکارڈ کا حصہ ہوں اوردیگر اداروں کی زمینوں پر قائم تھانوں، چوکیوں اور پولیس دفاتر کی مکمل تفصیل بھی ریکارڈ میں شامل کی جائے آئی جی پنجاب کامزید کہنا ہے کہ املاک کی کمپیوٹرائزیشن کا کام ایک ماہ میں مکمل کرکے آئندہ اجلاس میں تفصیلی رپورٹ پیش کی جائے۔

مزید :

صفحہ آخر -