پلاٹ پر پولیس قبضہ کیخلاف درخواست پر ویڈیو کا معائنہ کرکے رپورٹ پیش کرنے کا حکم 

پلاٹ پر پولیس قبضہ کیخلاف درخواست پر ویڈیو کا معائنہ کرکے رپورٹ پیش کرنے کا ...

  

 لاہور(نامہ نگارخصوصی)چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ مسٹر جسٹس محمد قاسم خان نے شہری کے پلاٹ پر ٹاؤن شپ میں پولیس کے قبضہ کیخلاف دائر درخواست پرسرکاری وکیل کوپولیس کے چھاپے کی ویڈیو کا معائنہ کرکے 7جون کورپورٹ عدالت میں پیش کرنے کا حکم دے دیا دوران سماعت فاضل جج نے متعلقہ ایس پی اکبر حفیظ بگٹی پر برہمی کااظہارکرتے ہوئے قرار دیا کہ پولیس ذمہ دار ہوئی تو عدالتی نائب قاصد کے ذریعے ایس پی کو گرفتار کروادیں گے عدالتی نائب قاصد ایس پی کو گرفتار کرکے جیل لے کرجائے گا،کیس کیس سماعت شروع ہوئی تو فاضل جج نے مزید ریمارکس دیئے کہ کیس عدالت میں زیر التوا ء ہے اور پولیس درخواست گزاروں کے گھروں پر چھاپے مار رہی ہے،کچے کے علاقے میں سارے پنجاب کی پولیس سے ڈکیت گینگ گرفتار نہیں ہوتا،پولیس اپنا کام چھوڑ کر غریب شہریوں کے ساتھ ظلم کررہی ہے،پولیس کا غریبوں کے ساتھ یہ رویہ ریاستی دہشت گردی کے مترداف ہے،درخواست گزار کی طرف سے موقف اختیارکیا گیاہے کہ پولیس نے غیرقانونی طور پر چوکی میری جگہ پر بنا رکھی ہے،پولیس قبضہ نہیں چھوڑ رہی،عدالت سے استدعاہے کہ زمین کو درخواست گزار کے حوالے کرنے کاحکم دیاجائے۔

پولیس قبضہ

مزید :

صفحہ آخر -