نجی فلائنگ کلبز پر تربیت دینے اور فلائنگ پر پابندی کیخلاف درخواست کی سماعت ملتوی
لاہور(نامہ نگارخصوصی)لاہورہائی کورٹ نے والٹن ائیر پورٹ پر نجی فلائنگ کلبز پر تربیت دینے اور فلائنگ پر پابندی کیخلاف درخواست کی سماعت آئندہ تاریخ تک ملتوی کردی مسٹر جسٹس علی باقرنجفی کی عدم دستیابی کے باعث کیس کی سماعت نہیں ہوسکی عدالت نے وفاقی حکومت اور سول ایوی ایشن کو نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کر رکھا ہے درخواست گزار کا موقف ہے کہ وفاقی حکومت نے ایک نوٹیفکیشن کے ذریعے والٹن ائیر پورٹ پر فلائنگ آپریشن پر پابندی عائد کردی ہے، صنعتی زون بنانے سے پہلے محکمہ ماحولیات سے این او سی نہیں لیاگیا، والٹن ائیرپورٹ کی متبادل جگہ نہ ملنے سے 200 سے زائد افراد کا مستقبل داؤ پر لگ گیا ہے،والٹن ائیر پورٹ کی بند ش سے انہیں بھاری نقصان ہو گاکیونکہ وہ لاکھوں روپے فیسوں کی مد میں اداکرچکے ہیں،عدالت سے استدعاہے کہ نیا ائیرپورٹ تیار ہونے تک والٹن ائیر پورٹ استعمال کرنے کی اجازت دی جائے۔
سماعت ملتوی