7 جون سے صوبہ پنجاب کے تمام نجی اور سرکاری سکولز کھولنے کا نوٹیفیکیشن جاری 

  7 جون سے صوبہ پنجاب کے تمام نجی اور سرکاری سکولز کھولنے کا نوٹیفیکیشن جاری 

  

لاہور  (آن لائن) محکمہ سکول ایجوکیشن نے 7 جون سے صوبے بھر کے اضلاع میں نجی اور سرکاری سکولز کھولنے کا نوٹیفیکیشن جاری کر دیا ہے۔ بچوں کو پچاس فیصد حاضری کے تحت بلانے کی پابندی برقرار رہے گی۔محکمہ سکول ایجوکیشن کی جانب سے جاری مراسلے میں کہا گیا ہے کہ سکولوں میں طلبہ کو 50 فیصد حاضری کے تحت بلایا جائے گا۔ کوئی بچہ لگاتار دو دن سکول نہیں آئے گا۔ تمام متعلقہ اتھارٹیز کورونا ایس اوپیز پر عملدراآمد کروائیں گی۔ 

نوٹیفیکیشن جاری 

مزید :

صفحہ اول -