انڈر پاس کی تعمیر کے دوران درختوں کو باحفاظت دوسری جگہ منتقل کرنے کا حکم 

 انڈر پاس کی تعمیر کے دوران درختوں کو باحفاظت دوسری جگہ منتقل کرنے کا حکم 

  

 لاہور(نامہ نگارخصوصی)لاہور ہائی کورٹ کے مسٹر جسٹس شاہد کریم نے گلاب دیوی انڈر پاس کی تعمیر کی اجازت دیتے ہوئے قرار دیا کہ انڈر پاس کی تعمیر کے دوران درختوں کو باحفاظت دوسری جگہ منتقل کیا جائے جوڈیشل ایکٹو ازم پینل کی طرف سے دائردرخواست میں موقف اختیار کیا گیاکہ گلاب دیوی انڈ پاس کی تعمیر کے دوران سٹرکوں پر درختوں غیر قانونی طور پر درختوں کو کاٹا جا رہا ہے،عدالت سے استدعاہے کہ درخت کاٹنے سے روکنے کا حکم دیاجائے،دوران سماعت فاضل جج نے قرار دیا کہ عدالت نے کاٹے گئے درختوں کو متبادل جگہ منتقل کرنے کے لئے مہلت دے رکھی ہے،جس پرسرکاری وکیل نے بتایا کہ گلاب دیوی ہسپتال کے قریب کاٹے گئے  درخت  قریبی ماڈل ٹاؤن پارک میں منتقل کر دیئے جائیں گے، عدالت کومزید بتایا گیا کہ موٹر وے پر ماحولیاتی آلودگی کی وجہ سے حادثے پر مقدمہ درج کر لیا گیا ہے،عدالت نے فوری درختوں کو متعلقہ پارک میں لگانے کا حکم دیتے ہوئے اندر پاس کی تعمیر جاری رکھنے کاحکم دے دیا۔

درخت

مزید :

صفحہ آخر -