میڈیا سمیت تمام اداروں میں اصلاحات لانا چاہتے ہیں، فرخ حبیب

    میڈیا سمیت تمام اداروں میں اصلاحات لانا چاہتے ہیں، فرخ حبیب

  

اسلام آباد(سٹاف رپورٹر)    وزیر مملکت اطلاعات فرخ حبیب نے کہا ہے کہ میڈیا سمیت تمام اداروں میں اصلاحات لانا چاہتے ہیں، میڈیا ہاوسز اورملازمین کی تنخواہوں کی ادائیگی کا کوئی میکنزم موجود نہیں ہے، ڈیجیٹل ایڈورٹائزمنٹ سے متعلق مانیٹرنگ ہونی چاہیے اور ہم میڈیا سمیت تمام اداروں میں اصلاحات لانا چاہتے ہیں، ہمیں جدید ماڈلز کو اپنا کر آگے بڑھنا چاہیے۔ وزیر مملکت اطلاعات فرخ حبیب نے نجی ٹی وی پروگرام گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ میڈیا ریگولیٹری باڈی سے متعلق قوانین موجود ہیں جسے پیمرا مانیٹر کرتا ہے۔ آزاد کمیشن بنا رہے ہیں جن میں حکومتی، میڈیا اور تیسرا فریق شامل ہو گا۔ انہوں نے کہا کہ آزاد کمیشن میڈیا ہاسز کے ملازمین، مالکان اور عام آدمی کی شکایات سن سکے گا جبکہ آزاد کمیشن کا سربراہ سپریم کورٹ کا ریٹائرڈ جج ہو گا۔ فرخ حبیب نے کہا کہ آزاد کمیشن پر پیمرا سمیت کسی بھی ادارے کو اعتراض نہیں ہو گا اور میڈیا سے متعلق آزاد کمیشن تک عام آدمی کی رسائی آسان ہو گی۔انہوں نے کہا کہ ریگولیٹری اتھارٹی میڈیا ورکرز، صحافی اور دیگر ملازمین کی تنخواہیں مقرر نہیں کرے گی۔ 

فرخ حبیب 

مزید :

صفحہ اول -