ہائیکورٹ نے زرعی انکم ٹیکس کی 74 لاکھ روپے کی وصولی روک دی 

 ہائیکورٹ نے زرعی انکم ٹیکس کی 74 لاکھ روپے کی وصولی روک دی 

  

لاہور(نامہ نگارخصوصی)لاہورہا ئی کورٹ کی جسٹس عائشہ اے ملک نے زرعی انکم ٹیکس کی وصولی کیخلاف دائر درخواست پرزرعی انکم ٹیکس کی 74 لاکھ روپے کی وصولی روک دیا عدالت نے اے سی سٹی کو درخواست گزار کا موقف سن کر فیصلہ کرنے کا حکم بھی دیا درخواست گزار کے وکیل محسن ورک نے موقف اختیارکیا کہ اے سی سٹی نے ٹیکس کی مد میں 74 لاکھ روپے کا نوٹس بھجوایا ہے،زرعی آمدنی کے نقصان کو نفع ظاہر کر کہ نوٹس بھجوایا گیا شیڈول کے تحت پہلے کی ٹیکس آدا کر چکے ہیں،اسسٹنٹ کمشنر سٹی کی جانب سے غیر قانونی طور پر نوٹس بھجوایا گیا اس سے متعلق قواعد و ضوابط پورے نہیں کئے گئے،عدالت سے استدعاہے کہ اے سی سٹی کا بھجوایا گیا نوٹس کالعدم قرار د یاجائے۔

روک دیا

مزید :

صفحہ آخر -