پی ایس ایل 6،میچوں کاشیڈول جاری، 9 جون کو میلہ سجے گا

  پی ایس ایل 6،میچوں کاشیڈول جاری، 9 جون کو میلہ سجے گا

  

 لاہور(سپورٹس رپورٹر)پی ایس ایل 6 کے بقیہ میچز 9 سے 24 جون تک ابوظہبی میں کھیلے جائیں گے۔ٹورنامنٹ کے میچز پاکستانی وقت کے مطابق رات 9 بجے شروع ہوں گے، ڈبل ہیڈرز والے روز پہلا میچ پاکستانی وقت کے مطابق 6 بجے شروع ہوگا۔ میچز24جون تک ابوظہبی میں جاری رہیں گے۔پی ایس ایل 6 کے بقیہ میچز کے شیڈول کے مطابق 9 جون کو لاہورقلندرز اور اسلام آباد یونائیٹڈ کے درمیان میچ ہوگا۔10 جون کو ملتان سلطانز اور کراچی کنگز کے درمیان میچ ہوگا11 جون کو اسلام آباد یونائیٹڈ اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے درمیان میچ ہوگا12 جون کو کوئٹہ گلیڈی ایٹرز اور پشاور زلمی کا میچ ہوگا13 جون کو اسلام آباد یونائیٹڈ اور لاہور قلندرز کا میچ ہوگا14 جون کو اسلام آباد یونائیٹڈ اور کراچی کنگز کے درمیان میچ ہوگا15 جون کو کوئٹہ گلیڈی ایٹرز اور لاہور قلندرز مدمقابل ہوں گے16 جون کو ملتان سلطانز اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کا میچ ہوگا17 جون کو اسلام آباد یونائیٹڈ اور پشاور زلمی کے درمیان میچ ہوگا18 جون کو ملتان سلطانزاورلاہورقلندرزمدمقابل ہوں گے19 جون کو کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کا مقابلہ کراچی کنگز سے ہوگا۔

مزید :

صفحہ اول -