جدید ٹیکنالوجی کا استعمال شفاف انتخابات کا ضامن، فواد چوہدری

  جدید ٹیکنالوجی کا استعمال شفاف انتخابات کا ضامن، فواد چوہدری

  

اسلام آباد(سٹاف رپورٹر)وفاقی وزیر اطلاعات  و نشریات چوہدری فواد حسین نے کہاہے کہ  جدید ٹیکنالوجی کا استعمال شفاف انتخابات کا ضامن ہوگا،   ایسا انتخاب چاہتے ہیں جس پر کوئی انگلی نہ اٹھا سکے، وکلاء کو الیکٹورل ریفارمز پر اپنی رائے دینی چاہئے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے ر وزیراعظم کے مشیر برائے سیاسی امور شہباز گل  کے ہمراہ    پاکستان بار کونسل اراکین اور ڈسٹرکٹ بار کونسل فیصل آباد کے وفد کی ملاقات   کے دوران کیا۔ وفاقی وزیر اطلاعات نے کہا کہ آج ہر شعبہ میں ٹیکنالوجی کو اہمیت حاصل ہے، ہمیں عصر حاضر کے تقاضوں کے ساتھ چلنا ہوگا۔ وکلاء کو الیکٹورل ریفارمز پر اپنی رائے دینی چاہئے۔راولپنڈی، ملتان، اسلام آباد بار کونسلوں کی طرح فیصل آباد بار کونسل بھی اپنے انتخابات الیکٹرانک ووٹنگ مشین پر کروانے کے لئے ای وی ایم سے استفادہ کر سکتی ہے۔پاکستان کا مفاد ہم سب کے لئے مقدم ہے، بار ایسوسی ایشنز قومی ایشوز پر اپنا قائدانہ کردار ادا کریں، وفاقی وزیر اطلاعات نے کہا   کلائکا معاشرے میں کلیدی کردار ہے، آئین کی بالادستی اور قانون کی حکمرانی کیلئے ان کا روشن کردار ملکی تاریخ کا حصہ ہے۔ فیصل آباد میں ہائی کورٹ بینچ کے قیام کی تجویز پر ضرور غور کریں گے۔وکلا ء کو وزیراعظم کی نیا پاکستان ہاؤسنگ سکیم میں شامل کیا جائے گا۔اس موقع پر شہباز گل نے کہا  لوکاسٹ ہا ؤ سنگ سکیم میں وکلاء کو میرٹ پر گھر فراہم کئے جائیں گے، وکلاء کے مسائل سے آگاہ ہیں، بار ایسوسی ایشن اپنی سفارشات مرتب کرے۔   اس موقع پر   بار ایسوسی ایشن کے عہدیداران  نے  یقین دہانی  کرائی کہ  آئین اور قانون کی عمل داری میں حکومت کے شانہ بشانہ ہیں۔ملاقات کرنے والوں میں پاکستان بار کونسل کے رکن اشتیاق اے خان، ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن فیصل آباد کے صدر اختر علی ورک، سیکریٹری خرم اعجاز گالوں، ممبران فرخ گل ایڈووکیٹ، ملک خالد شفیق، خالد اعوان اور کنوینر ظفر اقبال منگن جبکہ آئی ایل ایف فیصل آباد کے صدر جاوید شریف بندیشہ اور سیکریٹری فائنانس آئی ایل ایف فیصل آباد منصور بٹ شامل تھے۔ 

فواد چوہدری

مزید :

صفحہ اول -