الیکٹرک گاڑیوں کے بارے میں رپورٹ داخل کرانے کیلئے مہلت

الیکٹرک گاڑیوں کے بارے میں رپورٹ داخل کرانے کیلئے مہلت

  

لاہور(نامہ نگارخصوصی)لاہور ہائی کورٹ نے الیکٹرک گاڑیوں کے بارے پالیسی سے متعلق دائر درخواست کی سماعت کے دوران وفاقی حکومت کی استدعا پرالیکٹرک گاڑیوں کے بارے میں رپورٹ داخل کرانے کے لئے مہلت دے دی،مسٹرجسٹس شاہد کریم نے اظہر صدیق ایڈووکیٹ کی درخواست پر سماعت کی،درخواست گزار کاموقف ہے کہ دنیا بھر الیکٹرک گاڑیاں متعارف کرائی جا رہی ہیں، پاکستان میں ان گاڑیوں کے بارے ابھی پالیسی سامنے نہیں آئی، کچھ معلوم نہیں ہے کہ پاکستان میں الیکٹرک گاڑیوں کی چارجنگ کیسے ہوگی،الیکٹراک گاڑیوں کے بارے میں مکمل پالیسی جاری کرنے کا حکم دیاجائے،دوران سماعت وفاقی حکومت کی جانب سے وکیل نے جواب داخل کرانے کے لئے مہلت کی استدعاکی جسے عدالت نے منظور کرتے ہوئے آئندہ سماعت پر رپورٹ عدالت میں پیش کرنے کاحکم دیاہے۔

مہلت

مزید :

صفحہ آخر -