بجلی تقسیم کار کمپنیاں نئے چیف ایگزیکٹو کی تعیناتیوں کیلئے دوبارہ اشتہار جاری کریں 

بجلی تقسیم کار کمپنیاں نئے چیف ایگزیکٹو کی تعیناتیوں کیلئے دوبارہ اشتہار ...

  

 لاہور(نامہ نگارخصوصی)لاہورہائی کورٹ نے لیسکو، فیسکو اور گیپکو کے نئے چیف ایگزیکٹو آفیسرز کی تعیناتیوں کے لئے دائر درخواست پر تحریری حکم جاری کردیا  مسٹرجسٹس شاہد کریم نے  لیسکو کے ایکسئین جمشید خان، امجد حسین ناگرہ سمیت دیگر کی درخواست پر 2 صفحات کا تحریری حکم جاری کیا ،عدالتی تحریری فیصلے میں کہا گیاہے کہ درخواست گزاروں اور فریقین کے وکلاء نے مختلف دلائل دیئے مگر چند نکات پر اتفاق کیا، بجلی تقسیم کار کمپنیاں نئے چیف ایگزیکٹو آفیسرز کی تعیناتیوں کے لئے دوبارہ اشتہار جاری کریں، لیسکو، گیپکو، فیسکو میں چیف ایگزیکٹو آفیسرز کی تعیناتیوں کیلئے مطلوبہ اہلیت کے امیدواروں کی درخواستیں موصول کی جائیں، لیسکو اور دیگر بجلی تقسیم کار کمپنیوں میں سی ای اوز کی تعیناتیوں کیلئے جاری اشتہار میں 14 روز کا وقت مقرر کیا جائے، سی ای اوز کی تعیناتیوں کیلئے پہلے سے موصول ہونے والی درخواستوں میں بھی نئی درخواستوں کو بھی شامل کیا جائے، درخواست گزار کا موقف تھا کہ وفاقی حکومت کی جانب سے لیسکو چیف کی تعیناتی کیلئے اخبار اشتہار دیا گیا ہے، لیسکو چیف تعیناتی کیلئے انجینئرنگ ڈگری ہولڈر کو اہل قرار دیا گیا ہے، الیکٹرکل انجینئرنگ ڈگری ہولڈر کو ہی تعینات کیا جانا قانون کی منشا ہے، نئے لیسکو چیف کی تعیناتی کیلئے عمر کا تعین بھی نہیں کیا گیا، لیسکوچیف کی تعیناتی کیلئے ایس ای سی پی کے رولز پر عمل درآمد نہیں کیا جا رہا، لسیکو چیف تعیناتی کا موجودہ طریقہ کار ایس ای سی پی کے قانون کی خلاف ورزی ہے، سپریم کورٹ کے فیصلوں میں بجلی کی تقسیم کار کمپنیوں کے چیف ایگزیکٹو افسر کی تعیناتی کا طریقہ کار وضع کیا گیا ہے، عدالت سے استدعاہے کہ لیسکو، گیپکو اور فیسکو چیف کی تعیناتی کے طریقہ کار کو غیر قانونی قرار دے کر کالعدم کیاجائے اوردرخواست کے حتمی فیصلے تک لیسکو چیف کی تعیناتی پر عمل درآمد روکنے کا حکم دیاجائے۔

دوبارہ اشتہار

مزید :

صفحہ آخر -